پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’او این جی سی جیسے سرکاری اور عوامی دائرہ کار کی صنعتیں شمال مشرق میں زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے پابند عہد ہیں‘‘: پیٹرولیم کے وزیر ہردیپ ایس پوری


مرکزی وزیر ہردیپ ایس پوری نے آسام کے شیوساگر میں ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کیا

Posted On: 04 NOV 2023 1:43PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ’’شمال مشرقی ریاستوں کے تئیں وزیر اعظم جناب مودی کی عہدبندگی سے ترغیب حاصل کرکے او این جی سی جیسے سرکاری اور عوامی دائرہ کار کی صنعتیں شمال مشرق میں زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے پابند عہد ہیں۔‘‘ موصوف آسام کے شیوساگر میں او این جی سی کی مدد سے تیار ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد ایک عوامی تقریب کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، او این جی سی کے صدر اور سی ای او جناب ارون کمار سنگھ کے ساتھ ساتھ حکومت آسام  اور او این جی سی کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00180YU.jpg

مرکزی وزیر ہردیپ ایس پوری نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیو ۔کا۔فا ہسپتال کا جدید بنیادی ڈھانچہ اور طبی سازو سامان پورے ملک میں موجود بہترین سازو سامان میں سے ایک ہیں۔ اس سے نہ صرف اوپری آسام کے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا، بلکہ ہمسایہ ریاستوں ناگالینڈ، میزورم اور اروناچل پردیش کے لوگوں کو  بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں سیو-کا-فا ہسپتال سے سالانہ تقریباً ایک لاکھ مریضوں کو طبی فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002L0HC.jpg

پیٹرولیم اور قدرتی گیس، کے مرکزی وزیر جناب رامیشور تیلی نے بتایا کہ ’’سیو-کا-فا ہسپتال کی تعمیر او این جیسی کے سب سے بڑے سی ایس آر کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ جدید ترین صحتی خدمات کے ساتھ ازحد ماڈرن ہسپتال ہے، جس سے اس علاقے کے لوگوں کو متعدد فوائد حاصل ہوں گے۔‘‘

اس ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کو 483.19 کروڑ روپئے کے مجموعی سرمائے سے تعمیر کیا گیا ہے، جو او این جی سی سے وابستہ برادریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اس کی عہد بندگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس ہسپتال سے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو صحتی خدمات حاصل کرنے کی توقع ہے۔

اس ہسپتال کا انتظام و انصرام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ودیاکیہ پرتشٹھان (بی اے وی پی) کے ذریعہ کیا جائے گا۔

35 ایکٹر میں پھیلے اس جدید ترین ہسپتال میں 300 بستر ہیں، جس میں 70 خصوصی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ہے جو آرتھوپیڈکس، ٹروما، ماہر اطفال اور این آئی سی یو، زچگی، خواتین کے امراض، ای این ٹی، کھوپڑی کی سرجری، فزیوتھیراپی، بازآبادکاری، اور اعلیٰ درجے کی تشخیصی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس میں ماڈیولر آپریٹنگ تھیئٹر، ایک خصوصی نگہداشت یونٹ، اور ٹیلی میڈیسن ہیں جو کہ مریضوں کو ملک بھر میں خصوصی حفظان صحت فراہم کاروں سے مربوط کرتی ہیں۔

او این جی سی ، سیو –کا-فا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال آسام اور آس پاس کے علاقوں کے حفظانِ صحت منظرنامے میں ایک اہم اضافہ ہے۔ طبی علاج کے لیے مقامی باشندگان کو اب ڈبرو گڑھ جانے کی ضرورت ہیں ہوگی۔

حفظان صحت فراہم کرنے کے اپنے بنیادی مقصد کے علاوہ او این جی سی سیو-کا-فا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی مواقع کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ شیوساگر کے لوگوں کے لیے ترقی ، نمو اور فلاح و بہبود کا مظہر ہے۔

او این جی سی سیو – کا – فا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال آسام کے پسماندہ سماجی – اقصادی طبقے کو صحت کی جدید خدمات فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔

 

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:677


(Release ID: 1974725) Visitor Counter : 66