وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان اور ڈی پی ورلڈ کے چیئرمین اور سی ای او عزت مآب سلطان احمد بن سلیم نےاین ایس ڈی سی انٹرنیشنل اور وی ون، ڈی پی ورلڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے
عالمی ہنر کی نقل و حرکت، ہنر مندی اور ہندوستانی نوجوانوں کو متعلقہ بیرون ملک روزگار کے مواقع سے جوڑنے کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کا معاہدہ – جناب دھرمیندر پردھان
معاہدے کا مقصد ہندوستانی نوجوانوں کی بیرون ملک ملازمت میں مہارت اور مدد کرنا
جناب دھرمیندر پردھان نے سی بی ایس ای انڈیا کو بہتر انتظامیہ اور غیر مقیم بھارتیوں کے مفاد کے لیے دبئی میں ایک علاقائی دفتر کھولنے کا اعلان کیا
Posted On:
03 NOV 2023 4:56PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ، جناب دھرمیندر پردھان نےڈی پی ورلڈ گروپ کے چیئرمین اور سی ای او عزت مآب سلطان احمد بن سلیم سے دبئی میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اور ڈی پی ورلڈ کے ذیلی ادارے وی ون کے درمیان ہنر مند افرادی قوت کی طویل مدتی بھرتی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ انہوں نے تعاون کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ یہ معاہدہ عالمی ہنر کی نقل و حرکت، ہنر مندی اور ہندوستانی نوجوانوں کو متعلقہ بیرون ملک روزگار کے مواقع سے مربوط کرنے کے مزید مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان وسیع صلاحیتوں کا ذخیرہ ہے۔ جناب پردھان نے ہندوستان کے نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے اور انہیں نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی معیشتوں کے لیے معاشی خوشحالی کے لیے تیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے سفیر جناب سنجے سدھیر اور دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل، جناب ستیش کمار سیون، سی ای او، این ایس ڈی سی، جناب وید منی تیواری اور دیگر سینئر عہدیداربھی اس موقع پر موجود تھے۔
این ایس ڈی سی انٹرنیشنل، عالمی ہنر مندی کے حل کو ممکن بنانے والا ایک ادارہ ہے اور وی ون ،جو ڈی پی ورلڈ کا حصہ ہے،ا سمارٹ اینڈ ٹو اینڈ لاجسٹکس سلوشنز فراہم کرنے میں ایک عالمی رہنما ہے۔ انھوں نے آج ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد ہنر کی ترقی اور فرنٹ لائن افرادی قوت کےلئے روزگار کے مواقع کی حمایت کرنا ہے۔
دستخط کرنے کی تقریب این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اور ہندوستان پورٹس (ایک ڈی پی ورلڈ کمپنی) کے درمیان مئی 2022 میں ہنر مندی کے عالمی مرکز کے طور پر وارانسی میں اسکل انڈیا انٹرنیشنل سنٹر کے قیام کے لیے دستخط کیے گئے مفاہمت کی یادداشت کے تسلسل میں ہے۔ اس کے مطابق، ڈی پی ورلڈ نے وارانسی میں اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹر قائم کرنے کے لیے این ایس ڈی سی کے ساتھ تعاون کیا، جو صف اول کی افرادی قوت کو خدمات فراہم کرتا ہے جیسے کہ مہارت کی تربیت، کاؤنسلنگ، موبیلائزیشن، روانگی سے قبل واقفیت، غیر ملکی زبان کی تربیت، پلیسمنٹ اور امیگریشن اور پوسٹ پلیسمنٹ سپورٹ وغیرہ ۔
جناب پردھان نے آج وی ایف ایس گلوبل اور ٹرانس ورلڈ کی ٹیموں کے ساتھ بھی ایک نتیجہ خیز میٹنگ کی۔ انہوں نے ہندوستان کے نوجوانوں کو بیرون ملک مواقع سے جوڑنے، ہندوستان میں تربیتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کی ترقی میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے تعاون کے لئے مل کر کام کرنے پر بصیرت انگیز بات چیت کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنر مندی، اپرنٹس شپ اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا اور ہمارے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے مستقبل کو محفوظ بنانے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ہنر مندی کے منظر نامے کو مزید متحرک بنانے میں ہندوستان کے ایک فعال شراکت دار بننے کے لیے وی ایف ایس گلوبل اور ٹرانس ورلڈ گروپ دونوں کی تعریف کی۔
وزیر موصوف نے کل متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے تمام 105 سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں کے پرنسپلوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ یہ تمام اسکول این ای پی 2020 کے وژن کے مطابق ہیں اور اسے زمینی طور پر نافذ کر رہے ہیں۔ جناب پردھان نے ان طریقوں کے بارے میں زبردست بصیرت پر روشنی ڈالی جن میں بیرون ملک ہندوستانی اسکول ہمارے طلباء اور اساتذہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عالمی بہترین طریقوں کو مربوط کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جی سی سی میں سی بی ایس ای سے وابستہ ہندوستانی اسکولوں میں زیر تعلیم 5 لاکھ ہندوستانی طلباء میں سے 2.50 لاکھ سے زیادہ طلباء متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان اسکولوں کے دیرینہ مطالبہ کے تناظر میں، سی بی ایس ای انڈیا نے بہتر انتظامیہ اور ہندوستانی غیر ملک مقیموں کے فائدے کے لیے دبئی میں ایک علاقائی دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جناب پردھان نے کہا کہ تعلیمی برادری اور ہمارے غیر مقیم بھارتی ہماری ثقافت، اقدار اور علمی نظام کے مستقل سفیر ہیں۔ انہوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ، آگے بڑھتے ہوئے، تعلیم دوستی کا ایک اہم ستون ثابت ہوگی اور یو اے ای میں ہمارے سی بی ایس ای سے منسلک اسکول ہماری قابل اعتماد دوستی کو مزید مضبوط کرنے میں شاندار کردار ادا کریں گے۔
وزیر نے ای ایف ایس فیسیلیٹیز سروسز گروپ اور گروپ سی ای او اور شریک بانی جناب طارق چوہان کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ وزیر نے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی افرادی قوت کی بین الاقوامی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے میں جناب طارق چوہان کے ہندوستان کے ساتھ شراکت کے منصوبوں کے بارے میں جان کر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ای ایف ایس گروپ ہندوستان کے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو مزید خواہش مند بنانے کے ساتھ ساتھ ہنر مندی، اعلیٰ مہارت اور ہندوستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ادارہ جاتی مصروفیات کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
جناب پردھان نے جی سی سی ممالک پر خصوصی توجہ کے ساتھ ہندوستان کی افرادی قوت کی بین الاقوامی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے ای ایف ایس فیسیلیٹیز سروسز گروپ اور این ایس ڈی سی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کا بھی مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ یہ مفاہمت نامے سے نصاب کی ترقی کے شعبوں میں مشغولیت کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کے مشترکہ پروگراموں اور کو-برانڈڈ ہنر مندی کے اداروں کو ترقی دینے کی راہ ہموار ہو گی تاکہ خاص طورپر طورپر جی سی ممالک میں انہیں صنعت کے لیے تیار ہنر کے ساتھ افرادی قوت کو بڑھانے اور انہیں عالمی مواقع کے لیے مستقبل کے لیے تیار بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔
U- 648
(Release ID: 1974518)
Visitor Counter : 108