کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اکتوبر 2023 میں کوئلے کی مجموعی پیداوار  78.65 ملین ٹن تک پہنچ گئی


مالی سال 2023-24 اکتوبر تک مجموعی پیداوار  507.02 ملین ٹن ہوگئی

کول انڈیا لمیٹڈ نے پیداوار میں 15.36 فیصد کا اضافہ حاصل کیا

کوئلے کی ترسیل گزشتہ سال 67.13  میٹرک سے بڑھ کر 79.30  ملین ٹن ہو گئی

Posted On: 03 NOV 2023 11:48AM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے اکتوبر 2023 کے دوران کوئلے کی مجموعی پیداوار میں نمایاں اضافہ حاصل کیا، جو 78.65 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی۔ اس نے گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 66.32 ایم ٹی کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا، جس میں 18.59 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار گزشتہ سال اکتوبر 2022 میں 52.94 ملین ٹن کے مقابلے اس سال اکتوبر میں 15.36 فیصد بڑھ کر 61.07 ملین ٹن ہوگئی ہے۔ کوئلے کی مجموعی پیداوار (اکتوبر 2023 تک) میں مالی سال 23-24 میں 13.05 فیصد کی نمایاں اضافہ ہوا ہے جو 507.02 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے جو کہ مالی سال 22-23 میں اسی مدت کے دوران 448.49  ملین ٹن تھی۔

اس کے علاوہ، اکتوبر 2023 میں کوئلے کی ترسیل میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 79.30  ملین ٹن تک پہنچ گیا۔ یہ اکتوبر 2022 میں 67.13  ملین ٹن کے مقابلے میں 18.14 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ قابل ذکر پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کوئلے کی ترسیل میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ اکتوبر 2023 میں یہ 61.65  ملین ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ اکتوبر 2022 میں یہ 53.69 ملین ٹن تھی، جس میں 14.83 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مجموعی کوئلے کی ترسیل (اکتوبر 2023 تک) مالی سال 23-24 میں 541.73 ملین ٹن تک  11.98 فیصد کی نمایاں پیش رفت دیکھی گئی جو مالی سال 22-23 میں اسی مدت کے دوران 483.78 ملین ٹن تھی۔

کوئلے کی پیداوار اور ترسیل دونوں میں نمایاں اضافہ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی خود انحصاری پر زور دیتا ہے، جو توانائی کی آئندہ ضروریات کو پورا کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔ کوئلے کی وزارت کوئلے کی لگاتار پیداوار اور تقسیم کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ اس طرح قابل اعتماد توانائی کی سپلائی کو حاصل کرنا ہے جو ملک کی جاری ترقی کو فروغ دیتا ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔ ح ا  ۔ م ر

U NO: 636




(Release ID: 1974428) Visitor Counter : 111