صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ملٹری انجینئر سروسز کے پروبیشنرز (تربیت پانے والوں) نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

Posted On: 03 NOV 2023 2:02PM by PIB Delhi

ملٹری انجینئر سروسز (ایم ای ایس) کے پروبیشنرز (تربیت پانے والوں) نے آج (3 نومبر 2023) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

صدر جمہوریہ ہند نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک انجینئر کا کردار صرف حساب، ڈیزائننگ اور تعمیر تک محدود نہیں ہے، یہ بہت وسیع ہے اور اس میں طبقوں کو جوڑنا، خوابوں کی تعبیر، اور مستقبل کی تشکیل شامل ہے۔ انہوں نے نوجوان افسران سے کہا کہ ان کے پاس ایسا فزیکل بنیادی ڈھانچہ بنانے کی طاقت ہے جو مضبوط اور پائیدار ہو۔

صدر جمہوریہ ہند نے ماحولیاتی چیلنجوں اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملٹری انجینئرنگ سروسیز (ایم ای ایس) افسروں کا فرض ہے کہ وہ ایسے ڈھانچے کو ڈیزائن اور تعمیر کریں جو ماحول دوست، پائیدار ہوں اور قابل تجدید توانائی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو فروغ دیں۔ ماحول کے لئے سازگار انجینئرنگ وقت کی ضرورت ہے۔ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایم ای ایس مختلف اقدامات کو اپناکر قومی کاربن فوٹ پرنٹس کو کم کرنے میں اپنا تعاون دے رہا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایم ای ایس کے نوجوان افسران نئے خیالات، نئی توانائی اور بہت زیادہ جوش و جذبہ کے ساتھ ان کوششوں کو مزید تقویت دیں گے۔

  صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ تمام شعبوں بالخصوص انجینئرنگ کے شعبے میں جدید اور نئی ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ایم ای ایس افسران کو مشورہ دیا کہ وہ متحرک پیش رفت میں سب سے آگے رہیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا کام بھی نئی اور جدید پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہمارا ملک عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں نئے معیارات قائم کر رہا ہے، انہیں فخر ہونا چاہیے کہ وہ اس خدمت کے  حصے دار ہیں، جو ملک اور اس کی مسلح افواج کی خدمت کے تئیں پرعزم ہے اور خود کو قومی اور عالمی سطح پر ہورہی تبدیلیوں کے مطابق خود کو ڈھال رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ انہیں ان بہادر سپاہیوں کی خدمت اور مدد فراہم کرنے کا موقع ملا جو مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

-----------------------

ش ح۔ ح ا  ۔ م ر

U NO: 637


(Release ID: 1974426) Visitor Counter : 98