الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تحقیقی تعاون کے لیے دو روزہ انڈو-یو ایس ایم ای  آئی ٹی وائی -نیشنل سائنس فاؤنڈیشن ورکشاپ

Posted On: 03 NOV 2023 9:34AM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے 02 نومبر 2023 کو دو روزہ انڈو-یو ایس ایم ای  آئی ٹی وائی -نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی پہلی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ یہ ایک طرح سے یو ایس اے  کی آر اینڈ ڈی تجاویز کے تحت تحقیقی تعاون کے لیے ایک مشترکہ کال ہے۔ ورکشاپ کے دوران امریکی اور ہندوستانی محققین کے لیے ذہن سازی اور تحقیقی تعاون کرنے کا یہ ایک موقع ہے۔

ایم ای آئی ٹی وائی اور این ایس ایف  کے درمیان ہینڈ شیک کی تجویز دونوں ممالک کے اپنے متعلقہ تحقیقی حصے کی طاقت اور آسانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اسٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کے اپنے مشترکہ وژن کو مزید تقویت دینے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ امریکہ اور ہندوستان کے تحقیق کاروں کی تجویز کرنے والی ٹیموں کو ٹیسٹ بیڈ فراہم کرنے والوں، مقامی کمیونٹیز اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مناسب شراکت داری تیار کرنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ منصوبوں کی کامیابی کے لیے وسائل اور مہارت دستیاب ہیں۔

ایم ای آئی ٹی وائی اور این ایس ایف نے مئی 2023 میں تحقیقی تعاون پر ایک نفاذی انتظام (آئی اے) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ باہمی تحقیقی موقع خاص طور پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دریافتوں اور اختراعات پر مرکوز ہے جیسا کہ حکومت ہند اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے مشترکہ بیان میں اس وقت  روشنی ڈالی گئی تھی،  جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جون 2023 میں امریکہ کا دورہ کیا تھا۔

پہلی مشترکہ کال میں، سیمی کنڈکٹر ریسرچ، اگلی نسل کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز/نیٹ ورکس/سسٹم، سائبر سیکورٹی، پائیداری اور گرین ٹیکنالوجیز اور انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے شعبوں میں تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ تجویز جمع کرانے کا آغاز 21 اگست 2023 سے ہوا اور تجویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 05 جنوری 2024 ہے۔

ورکشاپ کے پہلے دن دونوں ممالک کے 200 سے زیادہ محققین اور اسٹارٹ اپس،این ایس ایف کے عہدیداروں، امریکی سفارتخانے اور ایم ای آئی ٹی وائی اور صنعتوں کے دیگر سینئر عہدیداروں نے فعال شرکت کی۔

سیمی کنڈکٹر ریسرچ، انڈسٹری/یونیورسٹیز کے تعامل، سائبر سیکیورٹی اور تحقیقی تعاون کے تمام 5 شناخت شدہ شعبوں میں متوازی بریک آؤٹ سیشن پر سلسلے وار سیشن منعقد ہوئے، جن میں دونوں طرف کے محققین نے پوری دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1000046661C2CH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_85702TT2.JPG

*************

ش ح۔ج ق ۔ را

U-631


(Release ID: 1974362) Visitor Counter : 116