بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال کل پہلے بین الاقوامی کروز لائنر ’کوسٹا سیرینا‘ کی گھریلو جہاز رانی کو جھنڈی دکھائیں گے


ہندوستان کا 2047 تک 50 ملین کروز مسافروں کے آمد ورفت کا ہدف ہے

Posted On: 02 NOV 2023 5:45PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کل ممبئی میں ہندوستان میں پہلے بین الاقوامی کروز لائنر ‘کوسٹا سیرینا’ کی گھریلو جہاز رانی کا آغاز کریں گے۔ ’دیکھو اپنا دیش‘، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے متوسط طبقے سے اپیل کے طور پر شروع کی گئی ایک پہل، بین الاقوامی سیاحت پر گھریلو سیاحت کو ترجیح دینے کے لیے، اس طرح کے کروز اقدامات کی محرک ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ہندوستان کو دنیا کے کروزنگ نقشے پر لانے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ وزارت کے زیر اہتمام حال ہی میں ختم ہونے والی گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 میں بات چیت 2047 تک ہندوستان میں 50 ملین کروز مسافروں کے آمد ورفت کے  ہدف تک پہنچنے  پر مرتکز تھی۔ یہ قابل حصول لگتا ہے کیونکہ ہندوستان میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔

توقع ہے کہ کوسٹا کروز اپنے اگلے 2 ماہ کے سفر میں تقریباً 45,000 مسافروں کو لے کر جائے گا۔ یہ مسافر بصورت دیگر بین الاقوامی مقامات کے لیے  بک کر چکے ہوتے۔ سب سے بڑا فائدہ ہندوستانی پانیوں میں ہندوستانیوں کے لیے بین الاقوامی سمندری سفر کا تجربہ ہے۔

***********

ش ح ۔  اک۔ ع ر

 U. No. 612



(Release ID: 1974206) Visitor Counter : 60