کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آٹھ اہم صنعتوں میں کوئلہ سیکٹر نے ماہ ستمبر میں 16.1 فیصد کا موثر اضافہ حاصل کیا


ستمبر میں 62.27 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار  ، جبکہ پچھلے سال  یہ 58.04 ملین ٹن تھی

کوئلہ وزارت کی حالیہ حکمت عملی پر مبنی پہل سے ایسا ممکن ہوا   

Posted On: 02 NOV 2023 12:52PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزارت کے ذریعہ ستمبر 2023  ماہ کے لئے  جاری آٹھ اہم صنعتوں کے اشاریہ کے مطابق  کوئلہ سیکٹر کا اشاریہ 16.1 فیصد کے موثر اضافے کے ساتھ  148.1 عدد پر پہنچ گیا ہے جبکہ پچھلےسال کی اسی مدت  میں یہ 127.5عدد تھی۔اگست 2023 کو چھوڑ کر پچھلے 14 مہینوں میں یہ سب سے زیادہ  اضافہ ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ آٹھ  اہم صنعتوں کے مشترکہ اشاریہ میں  پچھلے سال کی یکساں مدت کے مقابلے میں  ستمبر 2023 میں 8.1 فیصد (عبوری ) کا قابل ذکر اضافہ  دیکھا گیا ہے۔

اشاریہ   8 اہم صنعتوں کے مشترکہ  اور انفرادی  پیداواری   کارکردگی  کو ناپتا ہے، جس میں  سیمنٹ  ، کوئلہ  ،کچا تیل ، بجلی ، کھاد ،قدرتی گیس ،ریفائنری مصنوعات اور اسٹیل کی صنعتیں  شامل ہیں۔

کوئلہ سیکٹر میں  قابل ذکر اضافے  کا کریڈٹ ستمبر  2023  کے دوران  کوئلہ کی پیداوار میں قابل ذکر اضافے کو دیا جاتا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دورا ن 58.04 میٹرک ٹن کے اعداد شمار کو عبور کرتے ہوئے  67.27  میٹرک ٹن تک پہنچ گیا، جو 15.91 فیصد کا اضافہ دکھاتا ہے۔ کوئلہ صنعت نے اپریل  2023 میں  9.1 فیصد کا اضافہ  درج کیا جو ستمبر  2023  میں بڑھ کر 16.1 فیصد ہوگیا۔ یہ مسلسل اور  تسلسل کے ساتھ  اضافے کا اشاریہ ہے۔

کوئلہ وزارت نے مختلف حکمت عملی پر مبنی پہلوں کے توسط سے  اس  ترقی کو آگے بڑھانے میں  اہم رول ادا کیا ہے۔ ان پہلوں  میں   کان اور معدنیات   ( ترقی اور رابطہ ) ایکٹ  2021  میں ترمیم  ،  کیپٹو کانوں  کو کوئلہ  یا لیگنائٹ فروخت کرنے کی اجازت دینا،  کاروباری کوئلہ کانکنی کے لئے نیلامی پر مبنی نظم کے توسط سے گھریلو پیداوار کوبڑھانا ، کان ڈیولپر  کم آپریٹر ( ایم ڈی او ) کو شامل کرنا جیسے اقدامات شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کوئلہ  پیداوار کو بڑھاوا دینے کے لئے  گھریلو کوئلہ کی پیداوار میں اضافہ  اور ریوینو   ساجھا کرنے کے ماڈل  پر بند کانوں کو کھولنے  جیسے اقدامات   سے بھی  کوئلہ کی پیداوار   میں  اضافہ کرنے میں  مدد ملی  ہے۔

کوئلہ سیکٹر کا قابل ذکر اضافہ اور 8  اہم صنعتوں   کی مجموعی ترقی میں   اس کا تعاون   کوئلہ وزارت کے ذریعہ کی گئی  مسلسل کوششوں    اور پہلوں کا ثبوت ہے۔ یہ کوشش  ‘‘ آتم نربھر بھارت ’’ کے وژن کے عین مطابق ہے اور خودکفالت   اور توانائی تحفظ کی سمت  میں ملک کی ترقی میں  اپنا تعاون  دیتی ہے۔

********

  ش ح۔ ج ق ۔رم

U-595    



(Release ID: 1974069) Visitor Counter : 103