ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے اکتوبر 2023 تک 887.24 میٹرک ٹن مال برداری کا ہدف حاصل کیا
گزشتہ سال کے مقابلے اسی مدت کے دوران مال برداری میں 31.6میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے
ریلوے نے اپریل –اکتوبر 2023 کے دوران مال برداری سے 95929.30 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے
گزشتہ سال کے مقابلے اسی مدت کے دوران مال برداری سے ہونے والی آمدنی میں 3584.03 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے
ریلوے نے اکتوبر 2023 میں 129.03 میٹرک ٹن کی مال برداری کی ہے،جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مال برداری میں 8.47فیصد کی بہتری ہے
Posted On:
01 NOV 2023 12:51PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے نے اپریل سے اکتوبر 2023 کے دوران مجموعی طورپر،مال برداری کے شعبہ میں 887.25 میٹرک ٹن کا ہدف حاصل کرلیا ہے، پچھلے سال 855.64 میٹرک ٹن کی مال برداری ہوئی تھی ۔اس ہدف کی حصولیابی کے ساتھ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے مال برداری میں تقریباً 31.61 میٹرک ٹن کی بہتری آئی ہے۔ریلوے نے پچھلے سال کے 92345.27 کروڑ روپے کی آمدنی کے مقابلے اس سال 95929.30 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی ہے ،جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران حاصل کی گئی آمدنی سے تقریباً 3584.03 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
اکتوبر 2023 کے دوران ، 129.03 میٹرک ٹن کی ابتدائی مال برداری حاصل کی گئی ہے، جو گزشتہ سال اکتوبر 2022 میں 118.95 میٹرک ٹن کی مال برداری کے مقابلے میں تقریباً 8.47 فیصد کی بہتری ہے۔ اکتوبر 2022 میں 13353.81 کروڑ روپے کی مال برداری کی آمدنی کے مقابلے میں اکتوبر 2023 میں 14231.05 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی گئی، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 6.57 فیصد کی بہتری ظاہر ہوتی ہے۔
بھارتی ریلوے نےاکتوبر 2023 کے دوران کوئلے میں 64.82 میٹرک ٹن ، لوہے میں 14.81 میٹرک ٹن ، پگ آئرن اور تیار شدہ اسٹیل میں 5.74 میٹرک ٹن ، سیمنٹ میں 6.32 میٹرک ٹن (مثلاً کلینکر)، کلینکر میں 4.77 میٹرک ٹن ،اناج میں 3.62 میٹرک ٹن، کھاد میں 5.72 میٹرک ٹن،معدنی تیل میں 4.35 میٹرک ٹن ،کنٹینرز میں 7.15 میٹرک ٹن اور باقی دیگر اشیا میں 8.55میٹرک ٹن کی مال برداری حاصل کی ہے۔
مال برداری کی چاہت کےمنتر پر چلتے ہوئے بھارتی ریلوے نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمتوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ کسٹمر پر مبنی نقطہ نظر اور کاروباری ترقی کے یونٹس کے کام نے جو چست پالیسی سازی کے ذریعے حمایت حاصل کی ہے اس نے ریلوے کو اس اہم کامیابی میں مدد فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔
U- 546
(Release ID: 1973775)
Visitor Counter : 86