وزیراعظم کا دفتر

مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس پر وزیراعظم نے مبارک باد دی

Posted On: 01 NOV 2023 11:47AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر مدھیہ پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ‘‘ہمارا مدھیہ پردیش جو ہر روز ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے، امرت کال میں ملک کے عہد کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ ریاست ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتی رہے۔’’

وزیر اعظم نے ایکس پرپوسٹ کیا۔

‘‘ریاست کے یوم تاسیس پر مدھیہ پردیش کے اپنے تمام پریوار جنوں  کو میری دلی مبارکباد۔ ہمارا مدھیہ پردیش جو ہر روز ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے، امرتکال میں ملک کے عہد کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ میری خواہش ہےکہ یہ ریاست ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن رہے۔’’

********

ش ح۔ ج ق۔ رض

U. No.539



(Release ID: 1973674) Visitor Counter : 67