عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے ) وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن برائے انڈیا @ 2047 کو پورا کرنے کے لیے کام کرے گا


انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے )سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کرتا ہے، بیداری پیدا کرتا ہے اور حکومت کے اہم پروگراموں کو نافذ کرنے کے لیے تعلیم دیتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

‘‘انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) حکمرانی کے لئے وزیر اعظم کے وژن کے مشعل برداروں کو پھیلائے گا ، جو کہ شفافیت، جوابدہی اور  شہریوں پر  مرکوز ہے’’: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی جنرل باڈی کے 69ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کیا

Posted On: 31 OCT 2023 4:09PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن برائے انڈیا 2047 کو پورا کرنے کے لیے کام کرے گا۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو آئی پی اے کے چیئرمین بھی ہیں، نے کہا کہ ادارہ سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کرتا ہے، بیداری پیدا کرتا ہے اور حکومت کے کے اہم پروگراموں کو لاگو کرنے میں مدد کے لیے تعلیم فراہم کرتا ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛  نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  آج نئی دلی میں آئی آئی پی اے کی جنرل باڈی کی 69ویں سالانہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) نے اپنے آپ کو موجودہ وقت کے اصولوں کے مطابق نئے سرے سے  خود کو ترتیب دیا ہے، حالیہ برسوں میں افقی اور عمودی سطح پر بڑھ رہا ہے۔

‘‘آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) نے مسلح افواج کے افسران اور پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے ممبروں کے لئے خصوصی کورسز وضع کیے ہیں جبکہ اس کے تربیتی پروگراموں میں اب آئی اے ایس  کے زیر تربیت افسران اور سنٹرل سروس کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ سیکشن آفیسرز (اے ایس او) بھی شامل ہیں’’۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)  نے مشن کرم یوگی پرارمبھ کو بنانے اور مہارتوں کو جدید تر بنانے کے سائنسی ماڈیول کی بنیاد پر  آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر 500 سے زیادہ ویڈیوز تیار کرنے میں بھی تعاون کیا ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) روزگار میلوں کی دستاویزات بھی تیار کر رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  پچھلے دو برس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) دوسرے تمام اداروں کو مربوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے جن کے پاس اسی طرح کا  اختیار ہے۔ وہ  صلاحیت سازی کمیشن ، این بی ایس اے اے، عملہ اور تربیت کے محکمے  (ڈی او پی ٹی)،  ڈی اے آر پی جی اور ملک بھر کے خود مختار تربیتی اداروں کے ساتھ بھی قریبی طور پر  وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘وزیر اعظم کے حکمرانی کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ سب کچھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مہارتیں فراہم کرنے میں مدد کر رہا ہے کہ ملازمین، کرم یوگی  پر مبنی ‘‘حکمرانی کے اصول ’’ پر  نئے سرے سے اپنے آپ کو ڈھال رہے ہیں۔’’

شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)  کی ملک بھر میں پھیلی ہوئی مختلف شاخیں ‘‘حکمرانی کے لیے وزیر اعظم کے  نظریے، جو کہ شفافیت، جوابدہی اور  شہریوں پر مرکوز ہے کے مشعل برداروں، کو جنم دیں گی۔ ’’

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  پچھلے تقریباً 10-9 سال میں وزیراعظم مودی کی قیادت میں حکومت نے کچھ اہم اقدامات کیے ہیں جیسے کہ نچلے درجے کی بھرتی کے عمل میں انٹرویو کو ختم کرنا اور  13 زبانوں میں ایس ایس سی امتحانات کا انعقادشروع کرنے کے منصوبوں کے ساتھ تمام 22 شیڈول زبانوں میں امتحانات کا انعقاد تاکہ زبان کی رکاوٹوں کی وجہ سے کسی کو نقصان نہ پہنچے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ٹیکنالوجی خدمات کو بہتر بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے جیسا کہ مربوط سی پی جی آر ایم ایس پورٹل میں کہا  گیا ہے اور پنشن  اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کی طرف سے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)  کلیدی ہو گا، جو آج کے نوجوانوں کو امرت کال کے دوران معمار بننے کے لیے تیار کرے گا تاکہ ہندوستان کو 2047 میں وکست بھارت میں تبدیل کیا جا سکے۔

*************

ش ح۔ م ع  ۔ ت ح

U-  503



(Release ID: 1973412) Visitor Counter : 82