وزارت اطلاعات ونشریات
گوا میں ہونے والے54 ویں آئی ایف ایف آئی(افی) ، کے لئے بین الاقوامی جیوری کا اعلان
دنیا بھر کے نامور فلم سازوں، سنیماٹوگرافروں، فلم پروڈیوسروں کو 54ویں افی(آئی ایف ایف آئی) کی بین الاقوامی جیوری کے طور پر مدعو کیا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی مقابلے اور فیسٹیول میں ڈائریکٹر ایوارڈ کی پہلی بہترین فیچر فلم کا فیصلہ کیا جا سکے۔اس سال فیسٹیول کو 105 ممالک سے ریکارڈ توڑ 2926 اندراجات موصول ہوئیں۔
’انٹرنیشنل کمپیٹیشن‘ اہم انواع کی 15 مشہور فیچر فلموں کا انتخاب ہے، جو فلم کی جمالیات اور سیاست میں ابھرتے ہوئے رجحانات کی نمائندگی کرتی ہے جیسا کہ ماسٹرز اور نوجوان آوازوں نے یکساں تصور کیا ہے۔ بین الاقوامی جیوری اس مقابلے میں فاتح کا انتخاب کرے گی۔
بہترین فلم کا ایوارڈ جس میں گولڈن میور، ایل آئی این آر 40 مالیاتی جزو اور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے لیے سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔
بہترین فلم کے علاوہ، جیوری بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار (مرد)، بہترین اداکارا (خواتین) اور خصوصی جیوری پرائز کیٹیگریز میں بھی فاتحین کا تعین کریں گے۔
‘ایک ڈائریکٹر کی بہترین ڈیبیو فیچر فلم کے لیے مقابلہ’ فکشن فیچر ڈیبیو کا مجموعہ ہے۔ جو اس بات کی مثال دیتے ہیں کہ فلم سازوں کی اگلی نسل اسکرین پر کیا تصور کر رہی ہے۔ 7 ڈیبیو کرنے والے شرکاء سلور پیاکاک، ایل آئی این آر 10 اور سرٹیفکیٹ کے لیے مقابلہ کریں گے۔
بین الاقوامی جیوری کے ممبران صنعت کے معروف تجربہ کار ہیں جو فلم سازی کے ضروری پہلوؤں کی نمائندگی کرتے ہیں:
- جناب شیکھر کپور (فلم ساز) چیئرمین، جیوری - شیکھر کپور ایک مشہور فلم ساز، اداکار، راوی اور پروڈیوسر ہیں۔ وہ گولڈن گلوب اور آسکر کے لیے نامزدگی کے علاوہ پدم شری، نیشنل فلم ایوارڈ، بافٹا ایوارڈ، ایک نیشنل بورڈ آف ریویو ایوارڈ اور تین فلم فیئر ایوارڈز سمیت متعدد تعریفوں کے وصول کنندہ ہیں۔
وہ کانس انٹر نیشنل جیوری ایوارڈ (2010) سابق ممبر رہے ہیں اور آئی ایف ایف آئی (افی) جیوری کے چیئرمین (2015) کے بھی سابق رکن ہیں۔ وہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
- محترمہ جوس لوئس الکائن (سینماٹوگرافر) جوس لوئس الکائن پہلی سینماٹوگرافر ہیں جنہوں نے 1970 کی دہائی میں فلوروسینٹ ٹیوب کو کلیدی روشنی کے طور پر استعمال کیا۔
انہوں نے بیلی ایپوک (بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کے لیے اکیڈمی ایوارڈ، 1993)، ٹو مچ (1995) جیسی فلموں میں کام کیا۔
اس کے علاوہ انہیں بلاسٹ فرام دی پاسٹ (1999)اور دی اسکن آئی لیو ان (2011) میں بھی کام کیا ہے۔ ملٹی ایوارڈ یافتہ ہوزے لوئس کو پیڈرو الموڈور کے ساتھ تعاون کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔
- محترمہ جیروم پیلارڈ (فلم پروڈیوسر اور فلم مارکیٹ کی سابق سربراہ) کلاسیکل موسیقار، آرٹسٹک ڈائریکٹر اور کلاسیکل ریکارڈ لیبل کے لیے سی ایف او کے طور پر لگاتار کام کرنے کے بعدجیروم پیلارڈ نے ایراٹو فلمز میں ڈینیئل ٹوسکن ڈو پلانٹیر کے ساتھ مل کر ستیہ جیت رے، مہدی چاریف، سلیمانے سیسی، موریس پیالٹ، جین چارلس ٹچیلا وغیرہ جیسے لوگوں کے ساتھ ایک درجن سے زیادہ فیچر فلمیں تیار کیں۔ مارچی دیو فلم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر اس کی ترقی اور نظم و نسق کی نگرانی کر رہی ہیں جو اب دنیا کی معروف فلم مارکیٹ کا نام ہے۔
- محترمہ کیتھرین ڈسارٹ (فلم پروڈیوسر) کیتھرین ڈسارٹ نے تقریباً 15 ممالک میں تقریباً 100 فلمیں پروڈیوس یا مشترکہ طور پر تیار کی ہیں۔ انہیں ہوا ہوا شی زے لنگھن کے (2017)، دی مسنگ پکچر (2013) اورازل (2016) کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کی حالیہ پروڈکشنز میں لیلیٰ ان ، آموس گیتائی کی حیفا (2020 کےوینس فلم فیسٹیول میں مقابلے میں) لیتھی پنچ کی لیس اریڈیس(اریٹڈیٹڈ)(جسے2020 برلن فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ ملا) شامل ہیں ، کیتھرین ڈسارٹ دوحہ فلم انسٹی ٹیوٹ کی کنسلٹنٹ ہیں۔
- محترمہ ہیلن لیک (فلم پروڈیوسر) ہیلن لیک اے ایم آسٹریلیا کے قابل احترام تخلیقی پروڈیوسروں میں سے ایک ہیں۔ ان کی فیچر فلم کریڈٹ میں الیگزینڈرا پارک کے ساتھ کارنیفیکس، سیسی سٹرنگر اور ہیری گرین ووڈ، جیسن کلارک کے ساتھ سیوریو اور وولف کریک 2، اور رسل کرو کے ساتھ ہیوینس برننگ اور رابرٹ کارلائل، ڈیوڈ نگومبوجارا، چارلس ڈانس کی ادا کاری میں بلیک اینڈ وائٹ شامل ہیں۔
آئی ایف ایف آئی 20 سے 28 نومبر 2023 تک گوا کی دلکش ریاست میں منعقد ہوگی جہاں بین الاقوامی اور قومی فلمی صنعت کے ٹیلنٹ اور ہزاروں سینما کے شائقین جنوبی ایشیا میں عالمی سنیما کے سب سے بڑے جشن کے لیے جمع ہوں گے۔
*************
ش ح۔ ج ق۔ رض
U. No.501
(Release ID: 1973350)
Visitor Counter : 154