بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت بجلی کے افسران نےقومی اتحاد کے دن رن فار یونٹی میں حصہ لیا


ہر کسی کو‘سردار’ ولبھ بھائی پٹیل کے اعزاز میں راشٹریہ ایکتا دیوس منانا چاہیے: بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر

Posted On: 31 OCT 2023 12:42PM by PIB Delhi

جیسا کہ قوم ہندوستان کے آئرن مین ‘سردار’ ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر قومی یوم یکجہتی یا راشٹریہ ایکتا دیوس منارہی ہے، اس موقع پر بجلی کی وزارت نے ملک کے ساتھ رن فار یونٹی کے انعقاد میں شمولیت اختیار کی۔ رن فار یونٹی کو آج نئی دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں مرکزی وزیر برائے توانائی اور نئی اور قابل تجدید توانائی جناب آر کے سنگھ نے رہنما کی 148ویں یوم پیدائش پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017TBJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WLMD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EQR9.jpg

 

اس کے بعد میڈیا اور بجلی کی وزارت اور اس کے ماتحت تنظیموں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرموصوف  نے ہر ہندوستانی شہری کو ‘سردار’ ولبھ بھائی پٹیل کے اعزاز میں قومی یکجہتی کا دن منانے کی تلقین کی، جنھیں انھوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے سابق دیسی ریاستوں کے الحاق اور انضمام میں قائدانہ کردار ادا کیا تھا۔ ریاستیں آزادی کے بعد یونین آف انڈیا میں شامل ہوئیں۔ قبل ازیں وزیرموصوف نے بجلی کی وزارت اور اس کے ماتحت اداروں کے عہدیداروں کو سالمیت کا عہد دلایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004243H.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005OKCG.jpg

 

یہ بھی پڑھیں: سردار ولبھ بھائی پٹیل: دی مین ہو یونائیٹڈ دی نیشن (بذریعہ ریسرچ یونٹ، پی آئی بی)

 

 

************

ش ح۔ش ت۔ف ر

 (U: 495)

 


(Release ID: 1973308) Visitor Counter : 120