امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ کا  سال 2023 کے لیے’’خصوصی آپریشن میڈل‘‘ 4 خصوصی کارروائیوں کے لیے دیا گیا

Posted On: 31 OCT 2023 11:26AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ کا  سال 2023 کے لیے ’’ خصوصی آپریشن میڈل‘‘ 4 خصوصی کارروائیوں کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ تمغہ 2018 میں ان کارروائیوں کو تسلیم کرنے کے مقصد سے تشکیل دیا گیا تھا، جن میں ملک/ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی  اعلیٰ سطح کی منصوبہ بندی  شامل ہے جو سلامتی کے لیے کافی اہمیت کی حامل  ہے اورجومعاشرے کے بڑے طبقوں کی سلامتی پر کافی اہم اثر ڈالتی ہے۔یہ ایوارڈ انسداد دہشت گردی، سرحدی کارروائی ، اسلحہ کنٹرول، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور بچاؤ کارروائیوں  جیسے شعبوں میں خصوصی کارروائیوں کے لیےعطا کیا جائے گا۔ اس کا اعلان ہر سال 31 اکتوبر کو کیا جاتا ہے۔ عام طور پر  ایک سال میں ایوارڈ کے لیے 3 اسپیشل  آپریشنز  یعنی خصوصی کارروائیوں پر  غور کیا جاتا ہے اورجو غیر معمولی حالات میں انجام دی جاتی ہیں، یہ ایوارڈ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے  کی  پولیس کی حوصلہ افزائی  کرنےکے لیے 5 خصوصی  کارروائیوں تک کے لئے  دیا جا سکتا ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست کا جائزہ لینے  کے لیے یہاں کلک کریں۔

***********

ش ح ۔   ش م  - م ش

U. No.490



(Release ID: 1973276) Visitor Counter : 97