وزیراعظم کا دفتر

‘میری ماٹی میرا دیش ’مہم امرت کال کے اگلے 25 برسوں میں پنچ پرانوں کو پورا کرے گی اور ہمارے شہیدوں کے خوابوں کو پورا کرے گی: وزیر اعظم

Posted On: 30 OCT 2023 8:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ‘‘میری ماٹی میرا دیش’’ مہم امرت کال کے اگلے 25 برسوں میں پنچ پرانوں کو پورا کرے گی اور ہمارے شہیدوں کے خوابوں کو پورا کرے گی۔

میری ماٹی میرا دیش مہم کے بارے میں مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی کے لکھے گئے ایک مضمون پر تبصرہ کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ دہلی میں اس مہم کے تحت بنائی گئی امرت واٹیکا ہماری نوجوان نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرے گا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

‘‘مرکزی وزیر جناب کشن ریڈی بی جے پی @ لکھتے ہیں کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے،‘میری ماٹی-میرا دیش’ مہم کے تحت تعمیر کی جانے والی ‘امرت واٹیکا’ امرت کال کے اگلے 25 برسوں میں پانچ پرانوں کو پورا کرے گی اور ہمارے شہداء کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر  کرنےکے لئے نوجوان نسل کو ترغیب بھی دے گی۔’’

 

************

ش ح۔ش ت۔ف ر

 (U: 483)

 



(Release ID: 1973258) Visitor Counter : 67