نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی آج کرتویہ پتھ پر میری ماٹی میرا دیش پروگرام کی اختتامی تقریب میں شرکت کی


جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ہماچل پردیش سے کلش یاترا کے ساتھ امرت کلش میں مٹی ڈالی

Posted On: 30 OCT 2023 6:51PM by PIB Delhi

نوجوان کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج کرتویہ پتھ پر میری ماٹی میرا دیش پروگرام کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ مرکزی وزیر نے ہماچل پردیش کے 143 مندوبین کے ہمراہ مٹی شامل کرنے کی رسم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں ملک نے آزادی کا امرت مہوتسو منایا اور اس پروگرام کے تحت منعقد لاکھوں پروگراموں میں کروڑوں لوگوں نے حصہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوام سے میری ماٹی میرا دیش پروگرام میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی اور امرت کلش یاترا ہندوستان کے چھ لاکھ گاؤوں میں منعقد ہوئی اور ملک کے مختلف حصوں سے مٹی اکھٹا کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماچل بہادری اور قربانی کی سرزمین ہے۔ یہاں کے گاؤوں میں سورماؤں کی کہانیاں بکھری ہوئی ہیں۔ انھوں نے مزید کہ اکہ آج کوتویہ پتھ پر لوگوں کا سیلاب جو مٹی اور شہیدوں کو سلام پیش کرکے آزادی کا امرت مہوتسو منانے آئے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے نوجوان ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے ویژن کو مضبوط کررہے ہیں۔

ملک گیر امرت کلش یاترا کے دن بھر کے پروگرام میں ملک کے کونے کونے سے لوگوں نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ پروگرام میں بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے بہادر فوجیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

میری ماٹی میرا دیش کے بارے میں

میری ماٹی میرا دیش مہم ملک کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرنے والے ویروں اور ویرانگنا کے لئے خراج عقیدت ہے۔ جن بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ اس مہم میں ملک بھر میں پنچایت/ گاؤں، بلاک ، شہری بلدیاتی ادارے، ریاست اور قومی سطح پر متعدد سرگرمیوں اور پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں عظیم قربانیاں پیش کرنے والے سورماؤں کے لئے یادگاروں کی تعمیر اور وہاں کے عوام کے ذریعہ پنچ پرن، دیسی قسم کے پودے لگانے اور امرت واٹکا تیار کرنے اور مجاہدین آزادی اور شہادت پانے والے مجاہدین آزادی کے کنبوں کی عزت افزائی جیسے پروگرام شامل ہیں۔

میرا یووا بھارت(MY بھارت) کے بارے میں

میرا یوا بھارت (MY BHARAT) کوکو ایک خودمختار ادارے کے طور پر قائم کیا جارہا ہے۔ جو ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے ایک جامع پلیٹ فارم ہے جو وزیر اعظم کی جانب سے ملک کے ہر نوجوان کو مساوی مواقع فراہم کرنے  کے ویژن کے عین مطابق ہے جہاں نوجوان وکست بھارت کی اپنی امنگوں کو پورا کرسکتے ہیں۔مائی بھارت کا مقصد نوجوانوں کو کمیونٹی میں تبدیلیاں لانے اور قوم کی تعمیر کے لئے ترغیب دینا ہے۔ تاکہ یہ حکومت اور شہریوں کے درمیان یووا سیتو بن جائیں۔ اس طرح مائی بھارت ملک میں نوجوانوں کی قیادت میں ترقی کو زبردست بڑھاوا دے گا۔

******

U.No:471

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1973175) Visitor Counter : 100