کوئلے کی وزارت

کوئلے كی وزارت کی طرف سے کوئلے كی کمرشیئل کانوں کی مالی اعانت کے لیے نیا اقدام


کوئلے کے شعبے کو سرمایہ کاری كیلئے مزید سازگار بنانے کے رُخ پر اصلاحات جاری ہیں

وزارت كی طرف سے  کوئلے كی کمرشیئل کانكنی كی فنڈنگ پر اسٹیک ہولڈروں کی مشاورت کا انعقاد

Posted On: 28 OCT 2023 2:28PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت (ایم او سی) نے ہندوستان میں کوئلے کے شعبے میں سہل كاری  کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ اس اقدام كے ذریعہ کوئلے کی فروخت اور استعمال پر عائد پابندیوں کو ہٹاتے ہوئے کمرشیئل کول مائننگ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس پہل كے تحت وسیع پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے کوئلے کی کانوں کے لیے مالی اعانت اور نیلامی کی لچکدار شرائط کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

جون 2020 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ کوئلے کی کمرشیئل کانوں کی پہلی نیلامی کے آغاز کے بعد کوئلے كی وزارت نے کامیابی کے ساتھ سات قسطوں میں 91 کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی ہے۔ ان نیلامیوں میں وسیع تر شرکت کو بڑھانے کے لیے وزارت کوئلے کے شعبے میں اصلاحات کا ایک سلسلہ نافذ کر رہی ہے تاکہ اسے سرمایہ کاروں کے لیے مزید سازگار شعبہ بنایا جا سکے۔ کوئلے کی کانوں کو چلانے کے لیے مالی امداد حاصل کرنا توجہ کا ایک اہم شعبہ  ہے۔ صنعتوں نے بینکوں/ مالیاتی اداروں سے مالی مدد حاصل کرنے میں درپیش چیلنجوں كو اجاگر كیا ہے۔ ماحولیاتی، سماجی اور گورننس كے اصولوں کے بڑھتے ہوئے محرک کے ساتھ، زیادہ تر بینک/مالیاتی ادارے کوئلے سے متعلق منصوبوں میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں۔

ان چیلنجوں سے نمٹنے اور فنانسنگ کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے وزارت نے "ہندوستان میں کمرشیئل کول مائنز کی فنڈنگ" پر 'اسٹیک ہولڈروں كی ایك  مشاورت' کا انعقاد کیا۔ تقریب میں کوئلے کی کان مختص کرنے والوں اور مالیاتی اداروں اور بینکوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ مشاورت کا مقصد کمرشیئل کول مائننگ کی مالی اعانت سے متعلق خدشات کو دور کرنا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے اور تجاویز اکٹھا کرنا تھا۔

مشاورت کے دوران بینکوں نے کول مائنز کی مالی اعانت کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا بشرطیکہ تفصیلی کاروباری منصوبوں کے ذریعے پراجیکٹ کے قابل عمل ہونے اور ایکویٹی انفیوژن کی نمائش کا مظاہرہ کیا جائے۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ کوئلہ مستقبل قریب میں توانائی کا ایک بنیادی ذریعہ رہے گا کوئلے كی وزارت نے محکمہ مالیاتی خدمات  سے کوئلے کے شعبے کو 'انفراسٹرکچر سیکٹر' کے تحت درجہ بندی کرنے پر غور کرنے کی درخواست کی۔ ایسی دوبارہ درجہ بندی سے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اس قابل بنایا جا سكے گا کہ وہ کوئلے کے شعبے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مقررہ مدت میں پورا کرنے کے لیے زیادہ مؤثر طریقے سے پالیسیاں تشکیل دے سکیں۔ وزارت نے کوئلے کی کانوں کے مختص کرنے والوں سے رجوع كیا  تاکہ کوئلے کی کانوں کی ترقی اور آپریشنلائزیشن کے لیے ضروری فنانسنگ کی مقدار اور اس کے ساتھ ہی ضرورت کو پورا کرنے والی متعلقہ ٹائم لائنز کا بھی تعین کیا جا سکے۔ حاصل شدہ معلومات کو بینکوں/مالیاتی اداروں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے تاکہ صنعت کے مطالبات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے میں مدد مل سکے۔

بینکوں اور مالیاتی اداروں نے نوڈل برانچوں کی نشاندہی کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں جو کوئلے کی کان کو چلانے کے لیے ضروری فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سنگل ونڈو کے طور پر کام کریں گی۔ ابھی تک اسٹیٹ بینک آف انڈیا  نے ایک کمرشل کوئلے کی کان کی ترقی کے لیے مالی اعانت فراہم کی ہے اور دیگر ایسا کرنے کے عمل میں ہیں۔ بینک اور مالیاتی ادارے  بھی بورڈ سے منظور شدہ پالیسیاں بنانے کے عمل میں ہیں تاکہ ترقیاتی اور آپریشنلائزیشن ٹائم لائنز کے مطابق مالی مدد فراہم کی جا سکے۔

گزشتہ چار دہائیوں میں ہندوستانی کوئلے کے شعبے میں نمایاں تبدیلی اور مقامی کوئلے کے ذخائر کی کثرت کو دیکھتے ہوئے تصور کیا جاتا ہے كہ کوئلہ مستقبل قریب کے لیے توانائی کا بنیادی ذریعہ بنا رہے گا۔

*****

U.No:402

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1972589) Visitor Counter : 83