وزیراعظم کا دفتر

روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم 28 اکتوبر کو سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والے 51,000 سے زیادہ  افرد کو  تقرری خطوط تقسیم کریں گے


روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم  کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے

آن لائن ماڈیول کرم یوگی پررامبھ کے ذریعے  نئے تقرر شدہ افراد خود کو تربیت بھی دیں گے

Posted On: 27 OCT 2023 3:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اکتوبر 2023 کو دوپہر 1 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 51,000 سے زیادہ نئے بھرتی ہونے والے افراد  کو تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر تقرر شدہ  افراد سے خطاب بھی کریں گے۔

ملک بھر میں 37 مقامات پر روزگار میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ  بھرتیاں مرکزی حکومت کے محکموں اور اس اقدام کی حمایت کرنے والی ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہو رہی ہیں ۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی شدہ  افراد مختلف وزارتوں/محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے جن میں وزارت ریلوے، محکمہ ڈاک، وزارت داخلہ، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی اورصحت اور خاندانی بہبودکی  وزارت منجملہ ن دیگر کے شامل ہے۔

روزگار میلہ وزیر اعظم کے روزگار کی تخلیق  کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔

نئے شامل تقرر شدہ افرادکو آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول، کرم یوگی پرارمبھ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی مل رہا ہے، جہاں 750 سے زیادہ ای -لرننگ کورسز 'کہیں بھی کسی بھی ڈیوائس' لرننگ فارمیٹ کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 353)



(Release ID: 1971994) Visitor Counter : 96