خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا پر قومی تقریب کل ممبئی میں منعقد ہوگی


مامتا کو سلام: پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا

اس تقریب میں ‘پی ایم ایم وی وائی پر یوزر مینوئل’  کا  اجراء، 'نئے پورٹل اور موبائل ایپ کا آغاز'، ملک بھر میں فیض  کنندگان کو  فوائد کی  'براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی)' اور پی ایم ایم وی وائی میں پہلی مرتبہ  دوسری بچی کے لیے فوائد کے اجرا  کو اجاگر کیا جائے گا

Posted On: 26 OCT 2023 11:44AM by PIB Delhi

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) پر قومی تقریب کل (27 اکتوبر 2023) کو  مہاراشٹر کے ممبئی میں یشونت راؤ چوان سینٹر، میں منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب کو دو اجلاسوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کا آغاز ورکشاپ کے اجلاس سے ہوگا اور اس کے بعد افتتاحی اجلاس مہاراشٹر حکومت میں وزیراعلی  جناب ایکناتھ سنبھاجی شندے کی صدارت میں ہوگا  اور اس موقع پر  خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی، خواتین اور بچوں  کی ترقی اور آیوش کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر منجاپاڑا مہندر بھائی، حکومت مہاراشٹر میں  صحت عامہ کے محکمہ کے وزیرجناب تانا جی ساونت، حکومت مہاراشٹر میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیرمحترمہ ادیتی سنیل تٹکرے اور مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے رکن جناب آشیش شیلر موجود ہوں گے۔ حکومت ہند کے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری،اور حکومت ہند کے دیگر سینئر عہدیدار ، کئی ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے اعلی  افسران اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں خواتین  سپروائزرس، آنگن واڑی ورکروں اور آشا ورکروں سمیت  صف اول کے کارکنان بھی شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں پی ایم ایم وی وائی کے اہم پہلوؤں اور کامیابیوں، اس کے سفر، اور پی ایم ایم وی وائی پورٹل اور موبائل ایپ کی خصوصیات کو اجاگر کرے گا۔ وزیراعظم کے  'ڈیجیٹل انڈیا'، 'میک ان انڈیا' اور 'آتم نربھر بھارت' کے وژن کو فروغ دینے کے لئے ایک نیاپی ایم ایم وی وائی پورٹل  (پی ایم ایم وی وائی سافٹ ایم آئی ایس ) تیار کیا گیا ہے۔ اس پورٹل میں ‘ آن لائن اور چہرے کی شناخت کی ٹکنالوجی ’ جیسی نئی خصوصیات  شامل ہیں۔جو اہل فیض  کنندگان کی درست تصدیق کے لیے یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ شامل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں فیض کنندہ  کے بینک کھاتوں کی  این پی سی آئی تصدیق کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ براہ فوائد کی منتقلی (ڈی بی ٹی ) کے ذریعہ فنڈز کی بلارکاوٹ منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس کے علاوہ اس میں فیض کنندگان ،آنگن واڑی / آشاورکروں کو پورٹل کے ذریعہ  کاغذی کارروائی کے بغیر آن لائن رجسٹریشن نظام  کو متعارف کرایا گیا ہے۔

اس تقریب میں شہریوں ، فیلڈ میں کام کرنے والوں ، سپروائزروں، منظوری دینے والے افسران،ضلع  نوڈل افسران اور ریاستی نوڈل افسران  سمیت مختلف فریقوں کے لیے ایک جامع یوزر مینول کا اجرا بھی شامل ہے۔ جو نئے پی ایم ایم وی وائی پورٹل (پی ایم ایم وی وائی سافٹ ایم آئی ایس) کے لئے ہوگا۔

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کا بنیادی مقصد،جسے یکم جنوری 2017 کو شروع کیا گیا  تھا اور پی ایم ایم وی وائی2.0 کے طور پر یکم  اپریل 2022 سے مشن شکتی کے ایک جزو کے طور پر نظرثانی  کی گئی تھی ، حمل کے دوران اجرت کے نقصان  کے جزوی معاوضے کے لیے نقد مراعات  فراہم کرنا ہےتاکہ خواتین بچے کی زچگی سے پہلے اور بعد میں مناسب آرام کر سکیں اور اس کا مقصد  حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں (پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم) میں صحت  کو بہتر بنانا بھی ہے۔

خواتین اور بچے ہمارے ملک کی آبادی کا 70 فیصد سے زیادہ حصہ ہیں۔ اس کا مقصد ان کو بااختیار بنانے،  تحفظ اور مجموعی ترقی کو یقینی بنانا اور مساوی قوی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ہمارے  وزیر اعظم کی قیادت میں پچھلے 09 سال سے زیادہ عرصہ سے  خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت  مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل کام کررہی ہے:

(i) ، صنف نازک کو مرکزی دھارے میں لانے، بیداری پیدا کرنے، اور ادارہ جاتی اور قانون سازی کی سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خواتین کو اپنے انسانی حقوق کا استعمال کرنے اور ان کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچانے کے لئے جامع پالیسیوں اور پروگراموں کے ذریعے خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانا۔

(ii) ایسی مربوط پالیسیوں اور پروگراموں کے ذریعے بچوں کی نشوونما، دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنانا جو بیداری کو فروغ دیتے ہیں اور تعلیم، غذائیت، اور ادارہ جاتی اور قانون سازی کی مدد تک رسائی کو آسان بناتے ہیں، ان کی نشوونما اور مکمل صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں۔

پی ایم ایم وی وائی  2.0 کا ایک قابل ذکر پہلو لڑکی کی پیدائش کے لیے ترغیبات پیش کرتے ہوئے بچیوں کے تئیں زیادہ مثبت سماجی رویہ کو فروغ دینے کا عزم ہے۔ سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ پس منظر سے آنے والی خواتین کے لیے، پی ایم ایم وی وائی پانچ ہزار روپے کا زچگی فائدہ فراہم کرتا ہےجو  دو قسطوں میں دیا جائے گا۔  اسکیم کے فوائد کو اب بڑھا کر دو بچوں تک کردیا گیا ہے  بشرطیکہ دوسرا بچہ لڑکی ہو۔ اس نظرثانی شدہ فریم ورک  کے تحت  مائیں دوسری بچی کی پیدائش کے بعد ایک ہی قسط میں 6,000 روپے کی ترغیبی رقم  حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔ یہ جنین کشی کی حوصلہ شکنی اور لیبر فورس کی شرکت میں اضافہ کرکے پیدائش کے وقت جنس کے تناسب کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ مزید برآں یہ اسکیم بروقت حفاظتی ٹیکوں، بچے کی پیدائش کے اندراج اور ادارہ جاتی پیدائش کے لیے رجسٹریشن کو فروغ دیتی ہے۔

اسکیم کے آغاز سے ابتک3.11 کروڑ سے زیادہ فیض کنندگان کو کل 14,103 کروڑ روپئے کی مالی امداد دی جاچکی ہے۔  پی ایم ایم وی وائی پورٹل اور موبائل ایپ تکنیکی مہارت فراہم کرنے  شہریوں کے لیے دوستانہ تجربے کو ترجیح دیتے ہوئے براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے فنڈ کی آسانی سے منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

************

 

ش ح۔ و   ا    ۔ م  ص

 (U: 285 )



(Release ID: 1971329) Visitor Counter : 618