عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ وگیان بھون واقع نئی دہلی میں انوبھَو ایوارڈس 2023 تفویض کیے جائیں گے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت، پی ایم او، پی پی جی اینڈ پی مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے ماقبل سبکدوشی سے متعلق کونسلنگ ورکشاپ کا بھی افتتاح کریں گے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ 23 اکتوبر 2023 کو، پنجاب نیشنل بینک اور بینک آف بڑودہ کے ساتھ مربوط پنشن یافتگان کے پورٹل کا آغاز کریں گے

وزیر موصوف ملک گیر ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ 2.0 پورٹل کا بھی آغاز کریں گے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ زیر التواء معاملات پر کل ہند پنشن عدالت کی صدارت کریں گے

Posted On: 22 OCT 2023 10:58AM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کا محکمہ 23 اکتوبر 2023 کو وگیان بھون واقع نئی دہلی میں انوبھو ایوارڈس 2023 تقریب کا انعقاد کرے گا جس کا مقصد سال 2023 کے لیے ایوارڈس جیتنے والوں کی ان کے مضامین کے لیے عزت افزائی کرنا ہے۔ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ یہ ایوارڈس تفویض کریں گے۔

ڈی او پی پی ڈبلیو نے محترم وزیر اعظم  کی ہدایت پر مارچ 2015 میں انوبھو پورٹل کا آغاز کیا تھا۔  یہ پورٹل سبکدوش ہونے والے / سبکدوش ہو چکے ملازمین کے لیے ایک آن لائن نظام فراہم کرتا ہے جہاں یہ لوگ اپنے قابل تعریف کام کو داخل کرسکتے ہیں اور اسے پیش کرسکتے ہیں؛ حکومت میں کام کرنے کا اپنا تجربہ ساجھا کر سکتے ہیں اور حکمرانی میں بہتری کی گنجائش کے لیے اپنے سجھاؤ پیش کرسکتے ہیں۔اس محکمے سے متعلق 96 وزارتوں/محکموں/ تنظیموں نے انوبھو پورٹل پر خود کو درج رجسٹر کرایا ہے اور اب تک 10000 سے زائد مضامین شائع ہو چکے ہیں۔

اس مرتبہ، انوبھو رابطہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد جلد سبکدوش ہونے والے/ سبکدوش ہو چکے ملازمین کو اس پورٹل سے مربوط ہونے کے لیے ترغیب فراہم کرانا تھا۔  اس مہم کے نتیجے میں 1901 انوبھو مضامین کی اشاعت عمل میں آئی جو کہ 2015 میں اس کے آغاز سے لے کر اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ سب  سے بڑی تعداد میں شائع ہوئے مضامین سی آئی ایس ایف کے ہیں۔ محتاط اسکریننگ کے بعد، 4 انوبھو ایوارڈس اور 9 جیوری اسناد تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایوارڈ یافتگان کا تعلق 8 مختلف وزارتوں / محکموں / تنظیموں سے ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلی مرتبہ 9 جیوری اسناد بھی تفویض کی جا رہی ہیں جس کا مقصد اس عمل میں وسیع تر شراکت داری کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انوبھو ایوارڈ یافتگان کو ایک تمغہ، ایک سند اور 10000 روپئے کے بقدر نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ جیوری سند فاتحین کو ایک تمغہ اور ایک سند تفویض کی جائے گی۔

ڈی او پی پی ڈبلیو حکومت ہند کے سبکدوش ہونے والے ملازمین کے فائدے کے لیے  ’ماقبل  سبکدوشی کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ‘ کا اہتمام بھی کر رہا ہے جو کہ پنشن یافتگان کے لیے ’زندگی بسر کرنا آسان بنانے‘ کی سمت میں ایک انقلابی قدم ہے۔ اس ورکشاپ میں، جلد ہی سبکدوش ہونے والے ملازمین  کو ریٹائرمنٹ کے فوائد اور منظوری کے عمل سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، کل ہند پنشن عدالت، پنشن یافتگان کی شکایات کے ازاکے لیے ایک اثرانگیز پلیٹ فارم کےطور پر ابھرکر سامنے آئی ہے۔ آج کی تاریخ تک، ڈی او پی اینڈ پی ڈبلیو کے ذریعہ 08 پنشن عدالتوں کا اہتمام کیا گیا ہے ، پنشن عدالت میں پیش کی گئیں 24671 شکایتوں میں سے  17551 شکایتوں کا ازالہ (71 فیصد)مختلف وزارتوں / محکموں / تنظیموں کے ذریعہ کیا گیاجنہوں نے اس پہل قدمی میں حصہ لیا۔

عنقریب منعقد ہونے والی تقریب میں، موضوعاتی کل ہند پنشن عدالت کا اہتمام کیا جائے گا جس میں، ڈی او پی پی ڈبلیو کے ذریعہ،دہلی اور ملک بھر کے دیگر مقامات پر  مختلف وزارتوں/محکموں کے پنشن ادائیگی آرڈر سے متعلق زیر التوا ء معاملات  پیش کیے جائیں گے۔

ڈی او پی پی ڈبلیو نے اب فیصلہ کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر پنشن یافتگان کے لیے ’زندگی بسر کرنا آسان بنانے‘ جیسے پورٹلوں کو مربوط کرنے کے لیے پنشن تقسیم بینک پورٹلس، انوبھو، سی پی ای این جی  آر اے ایم ایس، سی جی ایچ ایس، وغیرہ جیسے تمام پورٹلوں کو  حال ہی میں تیار کیے گئے ’’مربوط شدہ پنشن یافتگان کے پورٹل‘‘سے مربوط کیا جانا چاہئے۔

پنشن یافتگان کو بینکوں کے ساتھ درپیش مسائل، جیسے بینک کی تبدیلی، لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانا، پنشن یافتگان کی موت کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا، پنشن کی رسید اور پنشن رسید کی بازیافت، انکم ٹیکس کٹوتی کا ڈاٹا/فارم 16، پنشن کی رسید کی معلومات،  کو کم کرنے کے لیے پنشن تقسم کرنے والے بینکوں کی ویب سائٹوں کو بھی مربوط شدہ پنشن یافتگان کے پورٹل کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ ایس بی آئی اور کینارا بینک کے پنشن سیوا پورٹل کو بھوِشیہ پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

اب، پنجاب نیشنل بینک اور بینک آف بڑودہ نے بھی اپنے پنشن پورٹل کو مربوط شدہ پنشنرز پورٹل کے ساتھ مربوط کر لیا ہے۔ 4سہولتیں یعنی ان بینکوں کی جانب سے ماہانہ پنشن سلپ، لائف سرٹیفکیٹ سے متعلق جانکاری، پنشن یافتہ  کا فارم 16 داخل کرنا،  اور پنشن کے بقایا جات اور نکالے گئے اسٹیٹمنٹ کی فراہمی جیسے امور ان بینکوں کی ذریعہ انجام دیے جا رہے ہیں۔ تقریب کے دوران، مرکزی وزیر مملکت (پی پی ) پنجاب نیشنل بینک اور بینک آف بڑودہ کے ساتھ مربوط شدہ پنشنرز پورٹل کا آغاز کریں گے۔

پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کا محکمہ مرکزی حکومت کے 70 لاکھ پنشن یافتگان کو لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے میں سہولت فراہم کرانے کے لیے نومبر 2023 میں ملک گیر ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0 کا اہتمام کرنے جا رہا ہے۔ 17 بینکوں کے ساتھ شراکت داری میں بھارت کے 100 شہروں میں 500 مقامات پر ڈی ایل سی کیمپ لگائے جائیں گے۔ مرکزی وزیر مملکت اس مہم کی نگرانی کے لیے، وگیان بھون واقع نئی دہلی میں 23 اکتوبر 2023 کو قومی ڈی ایل سی پورٹل کا آغاز کریں گے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:98



(Release ID: 1969900) Visitor Counter : 90