کوئلے کی وزارت
لگنائٹ کمپنی این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے ماحول دوست شعبے نے کاروباری سرگرمیاں شروع کی
Posted On:
22 OCT 2023 12:26PM by PIB Delhi
این ایل سی انڈیا لمیٹڈ،وزارت کوئلہ کے تحتایک نورتن مرکزی پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ میں ایک مکمل ذیلی ادارہ این ایل سی انڈیا گرین انرجی لمیٹڈ (این آئی جی ای ایل)کو شامل کیا گیا ہے جو خاص طور پر قابل تجدید توانائی کے تمام اقدامات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
کمپنی کے بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، اور کمپنی کے لوگو کو اپنانے کے ساتھ اہم انتظامی عہدوں پر تقرری کی منظوری دی گئی۔ شریاین آئی جی ای ایل کے چیئرمین جناب پرسنا کمار موٹوپلی نے کمپنی کا لوگو جاری کرتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے والی نئی کمپنیقابل تجدید توانائی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو تیزی سے بڑھانے میں مدد کرے گی۔ صنعت کا ماحول بہت پر امید ہے، اس میں اسٹوریج سسٹم جیسے پمپڈ ہائیڈرو سسٹم اور بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم سمیت قابل تجدید توانائی کی نمو بیک وقت ہوگی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ای اے، بجلی کی وزارت کی بہترین انرجی مکس رپورٹ 2030 کے مطابق، گرڈ پر متوقع بی ای ایس ایس تقریباً 41.65 گیگا واٹ ہے اور یہ اسٹوریج سسٹم کی ترقی کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
ذیلی ادارے سے 2030 تک 6 گیگا واٹ کی صلاحیت کےقابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے قیام کی توقع ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں 2 گیگا واٹ کے پروجیکٹ تیار کیے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
99
(Release ID: 1969898)
Visitor Counter : 130