وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر پروگرام سے خطاب کیا
اسکول میں کثیر مقصدی اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا
سندھیا اسکول کی 125ویں سالگرہ کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا
ممتاز سابق طلبا اور سرفہرست کامیابی حاصل کرنے والوں کو اسکول کے سالانہ ایوارڈز پیش کیے
مہاراجہ مادھو راؤ سندھیا-I جی ایک وژنری تھے جنہوں نے آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل بنانے کا خواب دیکھا تھا
پچھلی دہائی میں، ملک کی بے مثال طویل مدتی منصوبہ بندی کے نتیجے میں اہم فیصلے ہوئے ہیں
ہماری کوشش ہے کہ آج کے نوجوانوں کے لیے ملک میں ایک مثبت ماحول پیدا کیا جائے
سندھیا اسکول کے ہر طالب علم کو ہندوستان کو وکست بھارت بنانے کی کوشش کرنی چاہیے، خواہ وہ پیشہ ورانہ دنیا میں ہو یا کوئی اور جگہ
ہندوستان آج جو کچھ بھی کر رہا ہے، وہ بڑے پیمانے پر کر رہا ہے
آپ کا خواب ہی میرا عزم ہے
Posted On:
21 OCT 2023 7:14PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ’دی سندھیا اسکول‘ کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر ہونے والے پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے اسکول میں ’کثیر مقصدی اسپورٹس کمپلیکس‘ کا سنگ بنیاد رکھا اور ممتاز سابق طلبا اور اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والوں کو اسکول کے سالانہ ایوارڈ پیش کیے۔ سندھیا اسکول 1897 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ تاریخی قلعہ گوالیار کے اوپر ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔
وزیر اعظم نے شیواجی مہاراج کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ انہوں نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا دورہ بھی کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سندھیا اسکول کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر سب کو مبارک باد دی۔ انہوں نے آزاد ہند سرکار کے یوم تاسیس کے موقع پر شہریوں کو مبارک باد بھی دی۔ وزیر اعظم نے سندھیا اسکول اور گوالیار شہر کی باوقار تاریخ کی تقریبات کا حصہ بننے کا موقع ملنے پر شکریہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے رشی گوالیپا، موسیقی کے استاد تانسین، مہاد جی سندھیا، راج ماتا وجے راجے، اٹل بہاری واجپائی اور استاد امجد علی خان کا ذکر کیا اور کہا کہ گوالیار کی سرزمین نے ہمیشہ ایسے لوگ پیدا کیے ہیں جو دوسروں کے لیے تحریک بنتے ہیں۔ ”یہ ناری شکتی اور بہادری کی سرزمین ہے“، وزیر اعظم نے کہا، ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اسی سرزمین پر مہارانی گنگا بائی نے سوراج ہند فوج کو فنڈ دینے کے لیے اپنے زیورات بیچ دیے تھے۔ ”گوالیار آنا ہمیشہ ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے“، وزیر اعظم نے کہا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان اور وارانسی کی ثقافت کے تحفظ میں سندھیا خاندان کے تعاون کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کاشی میں اس خاندان کی طرف سے تعمیر کیے گئے کئی گھاٹ اور بی ایچ یو میں دیے گئے تعاون کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشی میں آج کے ترقیاتی منصوبے خاندان کے روشن خیالوں کے لیے اطمینان کا باعث ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی ذکر کیا کہ جناب جیتیرادتیہ سندھیا گجرات کے داماد ہیں اور اپنے آبائی وطن گجرات پر گائیکاواڑ خاندان کے تعاون کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک فرض شناس شخص وقتی فائدے کے بجائے آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ تعلیمی اداروں کے قیام کے طویل مدتی فوائد پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے مہاراجہ مادھو راؤ اول کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ایک غیر معروف حقیقت کا بھی ذکر کیا کہ مہاراجہ نے ایک پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم بھی قائم کیا تھا جو اب بھی دہلی میں ڈی ٹی سی کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پانی کے تحفظ اور آب پاشی کے لیے ان کی پہل کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ ہرسی ڈیم 150 سال بعد بھی ایشیا کا سب سے بڑا مٹی کا ڈیم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا وژن ہمیں طویل مدتی کام کرنے اور زندگی کے ہر شعبے میں شارٹ کٹ سے گریز کرنے کا درس دیتا ہے۔
وزیر اعظم نے 2014 میں ہندوستان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالتے وقت فوری نتائج کے لیے کام کرنے یا طویل مدتی نقطہ نظر اپنانے کے اپنے دو اختیارات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے 2، 5، 8، 10، 15 اور 20 سال کے درمیان مختلف ٹائم بینڈ کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا، اور اب جبکہ حکومت 10 سال مکمل کرنے کے قریب ہے، طویل مدتی نقطہ نظر کے ساتھ متعدد زیر التوا فیصلے لیے گئے ہیں۔ جناب مودی نے اپنی کامیابیوں کو درج کیا اور جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے چھ دہائیوں پرانے مطالبے، فوج کے سابق فوجیوں کو ون رینک ون پنشن فراہم کرنے کے چار دہائی پرانے مطالبے، جی ایس ٹی اور تین طلاق قانون کے مطالبے کا ذکر کیا۔ انہوں نے ناری شکتی وندن ادھینیم کا بھی ذکر کیا جسے حال ہی میں پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا تھا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ زیر التوا فیصلوں کو اگلی نسل تک پہنچایا جاتا اگر موجودہ حکومت نہ ہوتی جو نوجوان نسلوں کے لیے مواقع کی کمی کے بغیر ایک مثبت ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ”بڑے خواب دیکھیں اور بڑا حاصل کریں“، وزیر اعظم نے طلبا سے کہا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان کی آزادی کے 100 سال مکمل ہوں گے تو سندھیا اسکول کے بھی 150 سال مکمل ہوں گے۔ اگلے 25 سالوں میں وزیر اعظم نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ نوجوان نسل ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنائے گی۔ ”مجھے نوجوانوں اور ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے“، وزیر اعظم نے کہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ نوجوان قوم کے عزم کو پورا کریں گے۔ انہوں نے دہرایا کہ اگلے 25 سال طلبا کے لیے اتنے ہی اہم ہیں جتنے ہندوستان کے لیے۔ ”سندھیا اسکول کے ہر طالب علم کو ہندوستان کو وکست بھارت بنانے کی کوشش کرنی چاہیے، خواہ وہ پیشہ ورانہ دنیا میں ہو یا کسی اور جگہ“، انہوں نے زور دے کر کہا۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عالمی پروفائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے چاند کے قطب جنوبی پر اترنے اور جی 20 کی کامیاب تنظیم کا ذکر کیا۔ انہوں نے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر ہندوستان کے بارے میں بات کی۔ فنٹیک کو اپنانے کی شرح، حقیقی وقت میں ڈیجیٹل لین دین اور اسمارٹ فون ڈیٹا کی کھپت میں ہندوستان پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان انٹرنیٹ صارفین کی تعداد اور موبائل مینوفیکچرنگ کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان کے پاس تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے اور یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا توانائی استعمال کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے خلائی اسٹیشن کے لیے ہندوستان کی تیاری اور آج ہی کیے گئے گگنیان سے متعلق کامیاب تجربہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے تیجس اور آئی این ایس وکرانت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ”ہندوستان کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے“۔
طلبا کو یہ بتاتے ہوئے کہ دنیا ان کی سیپ ہے، وزیر اعظم نے انہیں ان نئی راہوں کے بارے میں بتایا جو ان کے لیے کھولے گئے ہیں جن میں خلائی اور دفاعی شعبے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے طلبا سے کہا کہ وہ بڑا سوچیں اور انہیں یاد دلایا کہ کس طرح سابق ریلوے وزیر جناب مادھوراؤ کی طرف سے شتابدی ٹرینیں شروع کرنے جیسے اقدامات تین دہائیوں تک نہیں دہرائے گئے تھے اور اب ملک وندے بھارت اور نمو بھارت ٹرینیں دیکھ رہا ہے۔
وزیر اعظم نے سوراج کی قراردادوں کی بنیاد پر دی سندھیا اسکول کے ایوانوں کے نام کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ تحریک حاصل کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے شیواجی ہاؤس، مہاد جی ہاؤس، رانو جی ہاؤس، داتا جی ہاؤس، کنارکھیڑ ہاؤس، نیما جی ہاؤس اور مادھو ہاؤس کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ سپت رشیوں کی طاقت کی طرح ہے۔ جناب مودی نے طلبا کو 9 کام بھی سونپے جن کی فہرست درج ذیل ہے: پانی کی حفاظت کے لیے بیداری مہم چلانا، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، گوالیار کو ہندوستان کا سب سے صاف ستھرا شہر بنانے کی کوشش کرنا، میڈ اِن انڈیا مصنوعات کو فروغ دینا اور ووکل فار لوکل کا نقطہ نظر کو اپنانا، بیرونی ممالک کا سفر کرنے سے پہلے ملک کے اندر سفر کرنا، علاقائی کسانوں میں قدرتی کھیتی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، روزانہ کی خوراک میں باجرا شامل کرنا، کھیل، یوگا یا کسی بھی طرح کی فٹنس کو طرز زندگی کا لازمی حصہ بنانا، اور آخر کار کم از کم ایک غریب خاندان کا ہاتھ پکڑنا۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے پر چل کر گزشتہ پانچ سالوں میں 13 کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔
”ہندوستان آج جو کچھ بھی کر رہا ہے، وہ بڑے پیمانے پر کر رہا ہے“، وزیر اعظم نے تبصرہ کیا جب کہ انہوں نے طلبا سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے خوابوں اور قراردادوں کے بارے میں بڑا سوچیں۔ ”آپ کا خواب میرا عزم ہے“، انہوں نے کہا اور طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ نمو ایپ کے ذریعے ان کے ساتھ اپنے خیالات اور تصورات کا اشتراک کریں یا واٹس ایپ پر ان سے رابطہ کریں۔
خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے کہا، ”سندھیا اسکول صرف ایک ادارہ نہیں ہے بلکہ ایک میراث ہے۔“ انہوں نے کہا کہ اسکول نے آزادی سے پہلے اور بعد میں مہاراج مادھو راؤ جی کی قراردادوں کو مسلسل آگے بڑھایا ہے۔ جناب مودی نے ایک بار پھر ان طلبا کو مبارکباد دی جنہیں تھوڑی دیر پہلے انعام دیا گیا تھا اور سندھیا اسکول کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دیگر لوگوں کے علاوہ مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزرا جناب جیوتی رادتیہ سندھیا، نریندر سنگھ تومر اور جتیندر سنگھ موجود تھے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 94
(Release ID: 1969839)
Visitor Counter : 144
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam