ٹیکسٹائلز کی وزارت

صنعتی ادارے عالمی میگا ٹیکسٹائل پروگرام " بھارت ٹیکس- 2024ہندوستان میں ٹیکسٹائل کے مستقبل پر توجہ" کی  میزبانی کریں گے


نئی دہلی میں 26 سے 29 فروری 2024 تک ’’بھارت ٹیکس 2024‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندوستان میں عالمی ٹیکسٹائل میلے کی منصوبہ بندی کرنے کے لیےکپڑوں کی صنعت کے اداروں کی ستائش کی- میلے کے لوگو اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کی

جناب گوئل  نے کہا کہ ہندوستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری عالمی مقابلہ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے

نمائشوں، علمی نشستوں اور خریداروں سے ملاقاتوں کے ساتھ" بھارت ٹیکس 2024" کو ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی تقریب ہونے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

میلے میں فائبر سے لے کر فیشن تک پوری ٹیکسٹائل ویلیو چین میں ہندوستان کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا

Posted On: 21 OCT 2023 2:11PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعت، امور صارفین اور خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے" بھارت ٹیکس 2024 "کے انعقاد میں کپڑوں کے شعبوں کے صنعتی اداروں کی پہل کی ستائش کی ہے۔ وہ آج نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں اس کے انعقاد کے پس منظر پروگرام کی صدارت کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SH1_9775IWXA.JPG

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ بھارت ٹیکس 2024 نمائش صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ عالمی ٹیکسٹائل پاور ہاؤس بننے کے لیے ہندوستان کے عزم کا ثبوت ہے۔ جدت، تعاون، اور میک ان انڈیا کے جذبے کے ساتھ، یہ نمائش ہندوستان کےایف 5 وژن- فارم سے فائبر سے فیکٹری سے فیشن سے فورن تک کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف ہندوستان نے نہ صرف اپنے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے مصنوعات تیار کرتا ہے۔ ایسے میں ہندوستان اب عالمی مقابلے سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے صنعت سے اپنے ایسے برانڈ بنانے کی اپیل کی ،جوعالمی سطح پر تسلیم شدہ ہوں اور ساتھ ہی ہندوستان کو ایک برانڈ بنائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SH1_9672HCEQ.JPG

جناب گوئل نے امید ظاہر کی کہ یہ شاندار پروگرام ، بھارت ٹیکس 2024 ایکسپو، صنعت کی ترقی کو فروغ دے گا اور عالمی ٹیکسٹائل صنعت میں ایک بالغ، مسابقتی عالمی سورسنگ منزل کے طور پر ہندوستان کی صلاحیت کو ظاہر کرے گا۔ انہوں نے منتظمین سے کہا کہ وہ میلے کو زائرین کے لیے پرکشش بنائیں۔

وزیر موصوف نے تقریب میں میلے کا لوگو، ویب سائٹ اور ویڈیو کا اجراء بھی کیا۔ انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام کو ہندوستان کی عالمی طاقتوں، اس کی پائیداری کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ویلیو چین میں اس کی طاقتوں کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کرے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SH1_9697WCOM.JPG

"بھارت ٹیکس 2024" کا انعقاد 26-29 فروری 2024 کو نئی دہلی میں ہونا طے پایا ہے۔ 40 سے زائد ممالک کے نمائش کنندگان اور خریداروں کے ساتھ یہ عالمی سطح پر ٹیکسٹائل کا سب سے بڑاپروگرام تصور کیا جارہا ہے۔ بھارت ٹیکس 2024 پورے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ویلیو چین کا ایک جامع نمائش ہو گا، جس میں ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ٹیکسٹائل کی روایات سے لے کر جدید ترین تکنیکی اختراعات شامل ہیں۔ 40 ممالک کے 1,000 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 30,000 سے زائد زائرین کے ساتھ، اس میگا ایونٹ میں علمی نشستیں ، سیمینار اور کانفرنس، سی ای او راؤنڈ ٹیبلز، بی ٹو بی اور جی ٹو جی ملاقاتوں کے علاوہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے اعلانات، مصنوعات کی لانچنگ اور تعاون شامل ہوں گے جو ٹیکسٹائل کی صنعت کی نئی تشریح پیش کریں گے۔ عالمی پیمانہ، براہ راست مظاہرے، ثقافتی تقریبات، اور فیشن پریزنٹیشن ایک غیر معمولی تخلیقی اور دلفریب ماحول فراہم کریں گے، جو کہ ہندوستان کے مرکز سے شروع ہونے والے ٹیکسٹائل، فیشن، پائیداری اور طرز کے شعبوں کے بارے میں بصیرت فراہم کریں گے۔ ڈیزائنر کے ساتھ ساتھ برانڈ ایگزیبیشنز، فیشن شو، پائیداری کی ورکشاپ اور ماہرین کے مذاکرے اس پروگرام کی دیگر جھلکیاں ہوں گی۔ بھارت ٹیکس 2024 کو ہندوستان کی پوری ٹیکسٹائل ویلیو چین کی صورتحال اور نمائش کے لیے ایک مضبوط اور منفرد پلیٹ فارم کے طور پر منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی فیشن، روایتی دستکاری اور پائیداری کے اقدامات کی طاقتوں کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ رچنا شاہ نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے اپنی برآمدات میں اضافہ کرنے کا بہت بڑا موقع ہے۔ اس لیے بھارت ٹیکس 2024 صحیح وقت پر آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک نمائش نہیں ہوگی بلکہ ایک حیرت انگیز تجربہ ہوگا۔ ٹیکسٹائل سکریٹری نے مزید کہا کہ یہ نمائش ہندوستانی اور عالمی ٹیکسٹائل سیکٹر کے سرکردہ کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہوگا، اس کے علاوہ عالمی سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے متعدد موجودہ اور ابھرتے ہوئے مواقع، مضبوط انفراسٹرکچر، پرکشش مراعات اور ہندوستان میں دستیاب دیگر فوائد کو اجاگر کیا جائے گا۔ . انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم کی نمائندگی کرے گا تاکہ ایک عالمی صنعت کار اور صارف مارکیٹ کے طور پر ہندوستان کی طاقتوں کو تلاش کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SH1_9664UGBO.JPG

یہ تقریب صنعت کی قیادت میں ایک پہل ہے، جسے 11 ٹیکسٹائل سے متعلق ایکسپورٹ پروموشن کونسلز(ای پی سی) اور دیگر صنعتی اداروں کے ذریعہ مشترکہ طور پر منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ اپیرل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (اے ای پی سی) کے چیئرمین جناب نرین گوئنکا اور مین میڈ اینڈ ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایم اے ٹی ای ایکس آئی ایل) کے چیئرمین جناب بھدریش ڈوڈیا نے میلے میں مجوزہ سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی  پریزینٹیشن پیش کیں۔

پس منظر کی تقریب میں انڈسٹری ایسوسی ایشنز، ٹیکسٹائل سیکٹر انڈسٹری کے رہنماؤں کے علاوہ وزارتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

بھارت ٹیکس 2024 ایکسپو کے بارے میں مزید معلومات www.bharat-tex.com  پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

78



(Release ID: 1969836) Visitor Counter : 113