صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
میڈیا رپورٹوں کا یہ دعویٰ کہ مرکزی حکومت او ٹی ٹی اسٹریمنگ خدمات کے لیے تمباکو نوشی کے انتباہات پر سمجھوتہ کر رہی ہے، فرضی اور گمراہ کن ہے
مرکزی حکومت نے سی او ٹی پی فلم قواعد کی او ٹی ٹی پلیٹ فارموں تک توسیع کی ہے جو یکم ستمبر 2023 سے نافذ العمل ہے
او ٹی ٹی کو تمباکو کنٹرول قواعد کے تحت لاکر بھارت تمباکو کنٹرول سے متعلق اقدامات کے معاملے میں دنیا میں ایک عالمی قائد کے طور پر ابھرا ہے
قوانین کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ؛ او ٹی ٹی قواعد 2023 کی عدم تعمیل پر کاروائی شروع کی جائے گی
Posted On:
21 OCT 2023 4:40PM by PIB Delhi
ایک مشہور نیوز پبلی کیشن نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے او ٹی ٹی پر دکھائے جانے والے پروگراموں میں تمباکو نوشی سے متعلق انتباہات جوڑنے پر او ٹی ٹی (اووَر دی ٹاپ) اسٹریمنگ خدمات کے ساتھ ایک ’’مضطرب کردینے والا‘‘ سمجھوتہ کیا ہے۔ رپورٹ میں آگے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ پلیٹ فارموں نے اس طرح کے سمجھوتے کے نتیجے میں کم دخل دینے والے انتباہات کو منتخب کیا ہے۔ یہ نیوز رپورٹ غلط معلومات فراہم کرتی ہے اور یہ جھوٹے دعوے، گمراہ کن اور غلط طریقے سے پیش کیے گئے حقائق پر مبنی ہے۔
صحت عامہ کو ترجیحی مسئلہ تسلیم کرتے ہوئے حکومت ہند نے سی او ٹی پی (سگریٹ اور تمباکو سے تیار دیگر مصنوعات) فلم سے متعلق قواعد کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی نافذ کر دیا ہے۔ یکم ستمبر 2023 سے او ٹی ٹی قواعد 2023 نافذ ہیں۔ ان قواعد کے تحت، اب نیٹ فلکس، ایمازون پرائم ویڈیو، ڈزنی + ہاٹ اسٹار، جیو سنیما، سونی لِو، اے ایل ٹی بالاجی، وُوٹ وغیرہ جیسے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کو تمباکو مخالف صحتی اسپاٹس، مانع تمباکو صحت انتباہ ایک نمایاں جامد پیغام کے طور پر اور قواعد میں متعین کردہ تمباکو استعمال کے منفی اثرات پر آڈیو-ویژووَل ڈسکلیمر کو پیش کرنا ہوگا۔
حکومت کے اس قدم کی صحت عامہ سے متعلق مختلف تنظیموں اور ماہرین نے ستائش کی ہے۔ او ٹی ٹی کو تمباکو کنٹرول قواعد کے تحت لاکر بھارت تمباکو کنٹرول اقدامات کے معاملے میں ایک عالمی قائد کے طور پر ابھرا ہے۔
لہٰذا، میڈیا رپورٹ حقیقتاً درست نہیں ہے اور صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کی صحیح تصویر کو اس کے ترجیحی فرائض میں سے ایک کے طور پر ظاہر نہیں کرتی ہے۔ تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کو او ٹی ٹی قواعد 2023 کے ضابطے کی سختی سے تعمیل کرنے کی ضرورت ہے ، جن کا نفاذ یکم ستمبر 2023 سے عمل میں آیا ہے۔ قواعد کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور او ٹی ٹی قواعد 2023 کی عدم تعمیل پر حکومت کی جانب سے کاروائی کی جائے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:86
(Release ID: 1969833)
Visitor Counter : 162