وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ان ڈائریكٹ ٹیکس اور کسٹمز كے سنٹرل بورڈ نے تیسرے ہفتے میں تیسری خصوصی مہم کے تحت سرگرمیوں کا دائرہ وسیع كیا


ایک ہزار  کروڑ  روپے كی لاگت كی 365 کلو گرام منشیات برآمد اور 13 کروڑ روپے كی سگریٹ کی 1.35 کروڑ چھڑیوں کو تلف كیا گیا

سات سو پچاسی  عوامی شکایات، 280 عوامی شکایات کی اپیلیں اور 14 ایم پی ریفرنسز نمٹائے گئے

بیس ہزار آٹھ سو ایکہتر فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 8,308 فائلوں کو ختم کیا گیا

گیارہ ہزار سات سو اٹھارہ  ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 711 فائلیں بند كی گئیں

دفتر کے احاطے اور عوامی مقامات پر صفائی مہم کی 1195 تقریبات کا اہتمام

نوہزار تین سو چار  کلو گرام كباڑ ٹھکانے لگائے گئے، جس سے 46,565 مربع فٹ کی مزید دفتری جگہ خالی ہوئی

Posted On: 21 OCT 2023 11:01AM by PIB Delhi

ان ڈائریكٹ ٹیکس اور کسٹمز كے سنٹرل بورڈ(سی بی آئی سی) اور اس کی تمام عملی اكائیاں زیر التواء معاملات نمٹانے کی تیسری خصوصی مہم میں فعال طور پر حصہ لے رہی ہیں۔

چونکہ اس سال سی بی آئی سی کی خصوصی توجہ ضبط شدہ اجناس جیسے نشہ آور اشیاء اور سگریٹ کو ٹھکانے لگانے پر مرکوز ہے لہذا اب تک تیسری خصوصی مہم کے تحت 1,000 کروڑ  روپے كی لاگت كی 365 کلو گرام منشیات برآمد اور 13 کروڑ روپے كی سگریٹ کی 1.35 کروڑ چھڑیوں کو تلف كیا گیا ہے۔

ملک کے طول و عرض میں ہمہ جہت کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ذیل میں (20 اکتوبر 2023 تک كی) تفصیلات ہیں:-

  • 785 عوامی شکایات، 280 عوامی شکایات کی اپیلیں اور 14 ایم پی ریفرنسز کا نمٹائے گئے۔
  • 20,871 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 8308 ایسی فائلوں کو ختم کیا گیا۔
  • 11,718 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 711 ایسی فائلوں کو بند کیا گیا۔
  • دفتر کے احاطے اور عوامی مقامات پر  صفائی مہم کی 1195تقریبات کا اہتمام۔
  • 9,304 کلو گرام اسکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا جس کے نتیجے میں 46,565 مربع فٹ کی اضافی دفتری جگہ خالی ہوگئی۔

سی جی ایس ٹی  اورنگ آباد کمشنریٹ کی طرف سے خوبصورتی کے حصے کے طور پر دفتر کے احاطے میں جی ایس ٹی -2017 کا منظر۔

دہلی کسٹمز پریوینٹیو کمشنریٹ کے ذریعہ این ڈی پی ایس مادوں کا تصرف

بیداری کو فروغ دینے اور سوچھتا کے پیغام کو عام كرنے کے لیے سی بی آئی سی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل اور مختلف فیلڈ دفاتر کے ذریعے 391 سے زیادہ پوسٹس۔ تیسری ایس سی ڈی پی ایم  کے تحت مقرر کردہ تمام مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی۔

کرشنا پٹنم کسٹمز ہاؤس کے ذریعے پرانے ریکارڈوں کو ختم کرنا

******

U.No:73

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1969651) Visitor Counter : 95