کانکنی کی وزارت

کانوں کی وزارت خصوصی مہم 3.0 کے تحت بڑے پیمانے پر لوگوں اور فطرت کے ساتھ جڑی ہے

Posted On: 21 OCT 2023 10:24AM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت ، سی پی ایس ای سمیت  اس کی فیلڈ فارمیشنز نے زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے اہداف مقرر کیے ہیں اور خصوصی مہم 3.0 کے تحت تخلیقی اور اختراعی طریقوں سے فطرت کو واپس دینے پر زور دیا ہے۔

مہم کے پہلے تین ہفتوں کے اندر، وزارت کو پرانی فائلوں/ریکارڈوں  کا جائزہ لینے کے لیے سرفہرست 10 میں شامل کیا گیا ہے۔ اس نے  ضابطوں /عمل میں نرمی، عوامی شکایات کے ازالے، بین وزارتی حوالہ جات اور ریاستی حکومتوں سے موصول ہونے والے حوالہ جات میں 100فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ ، صفائی مہم کے  75 فیصد اہداف پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں ۔

تقریباً 50,000 مربع فٹ جگہ خالی کرنے اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے تقریباً 1.47 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کرنے کے بعد، وزارت اور اس کے ماتحت اداروں نے اس مہم کو فطرت، حیاتیاتی تنوع اور عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے استعمال کیا ہے۔ برڈ فیڈر اور پانی کے گملے لگائے گئے ہیں، دواؤں کے پودوں والے باغات بنائے گئے ہیں، اسکولی لڑکیوں کو ماہواری کی صفائی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

کانوں کی وزارت اور اس کی تنظیمیں ملازمین کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لیے کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کو ایک لانچنگ پیڈ بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RBDR.jpg

نالکو، اڈیشہ میں دواؤں کے پودے لگاتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VZKG.png

جبل پور میں واقع آئی بی ایم کے دفتر کے احاطے میں برڈ فیڈرز کی تنصیب

 

 383165922_710454851122241_1300164895248348319_n.jpg  384098801_710454744455585_3435780958078482375_n.jpg

بھونیشور کے ممتاز علی گورنمنٹ ہائی اسکول میں 220 طلباء کے لیے ماہواری اور حفظان صحت سے متعلق آگاہی پروگرام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

71



(Release ID: 1969640) Visitor Counter : 90