امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امورداخلہ اور امدادباہمی کےمرکزی  وزیر جناب امت شاہ 21 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ نئی دہلی میں نیشنل پولیس میموریل میں پولیس یادگاری دن کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے


21 اکتوبر 1959 کو، لداخ کے ہاٹ اسپرنگس میں بھاری ہتھیاروں سے لیس چینی فوجیوں کی طرف سے گھات لگائے گئے حملے میں دس بہادر پولیس والوں نے اپنی جانیں قربان کی تھیں، ان شہداء اور ڈیوٹی پر شہیدہوئے  تمام پولیس اہلکاروں کی یاد میں21 اکتوبر کو پولیس یادگاری دن منایا جاتا ہے

  پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور قومی سکیورٹی اور سالمیت کے تحفظ میں ان کے اہم کردار کے اعزاز میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے پولیس یادگاری دن-2018 کے موقع پرچانکیہ پوری، نئی دہلی  میں نیشنل پولیس میموریل کو ملک کے نام وقف کیا تھا

Posted On: 20 OCT 2023 5:00PM by PIB Delhi

امورداخلہ اور امدادباہمی کےمرکزی  وزیر جناب امت شاہ ہفتہ کے روز21 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی میں پولیس یادگاری دن کے موقع پر  نیشنل پولیس میموریل میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

21 اکتوبر 1959 کو، لداخ کے ہاٹ اسپرنگس میں بھاری ہتھیاروں سے لیس چینی فوجیوں کی طرف سے گھات لگائے گئے حملے میں دس بہادر پولیس والوں نے اپنی جانیں قربان کی تھیں ۔ ان شہداء اور ڈیوٹی پر اپنی جان گنوانے والے دیگر تمام پولیس اہلکاروں کی یاد میں 21 اکتوبر کوپولیس یادگاری دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور قومی سکیورٹی اور سالمیت کے تحفظ میں ان کے اہم کردار کے اعزاز میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے پولیس یادگاری دن-2018 کے موقع پر نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں نیشنل پولیس میموریل (این پی ایم)  کو ملک کے نام وقف کیا تھا۔

یہ میموریل، پولیس فورسز کو قومی شناخت، افتخار، مقصد ی اتحاد، مشترکہ تاریخ اور وراثت کا احساس دلاتا ہے، اس کے علاوہ یہ میموریل اپنی جان کی قیمت پر بھی ملک کی حفاظت کے لیے پولیس فورسز کے عزم کو تقویت فراہم کرتا ہے۔ میموریل میں ایک مرکزی مجسمہ،‘شجاعت  کی دیوار’ اور ایک میوزیم شامل ہے۔ 30 فٹ اونچا گرینائٹ مونولیتھ سینوٹاف مرکزی مجسمہ پولیس اہلکاروں کی طاقت، استحکام اور بے لوث خدمت کو بیان کرتاہے۔شجاعت کی دیوار جس پر شہداء کے نام کندہ ہیں ،ان پولیس اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کے اعتراف کے طور پر کھڑی ہے جنہوں نے آزادی سے لے کر اب تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ میوزیم کو بھارت میں پولیسنگ پر ایک تاریخی اور ابھرتی ہوئی نمائش کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ یہ میموریل پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے لیے تیرتھ کا درجہ رکھتا ہے۔ نیشنل پولیس میموریل پیر کے علاوہ تمام دن عوام کے لیے کھلا رہتا ہے۔ مرکزی مسلح پولیس فورسز( سی اے پی ایف)  ہر ہفتہ اور اتوار کی شام کو نیشنل پولیس میموریل میں بینڈ ڈسپلے، پریڈ اور ریٹریٹ تقریب کا اہتمام کرتی ہیں، جو غروب آفتاب سے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہوتا ہے۔

پولیس یادگاری دن یعنی 21 اکتوبر ملک بھر میں منایا جاتا ہے ۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب نیشنل پولیس میموریل میں منعقد کی جاتی ہے جس میں پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جس کی صدارت حسب معمول مرکزی وزیر داخلہ کرتے ہیں۔ دہلی پولیس کے ساتھ مرکزی مسلح  پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی مشترکہ پریڈ منعقد کی جاتی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ، امور داخلہ کےمرکزی وزیرمملکت ، اراکین پارلیمنٹ، مرکزی مسلح  پولیس فورس/ سی پی او وغیرہ کے سربراہان پھولوں کی چادر چڑھا کر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ اس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ   شہداء کو یاد کرتے ہوئے اسمبلی سے خطاب کرتے ہیں  اور پولیسنگ کے چیلنجوں کا خاکہ پیش کرتے ہیں۔ ریٹائرڈ ڈی جیز، پولیس برادری کے افسران اور دیگر معززین  بھی اس تقریب میں شرکت کرتے ہیں ۔ پروگرام کا اختتام مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے ہاٹ اسپرنگس کے شہیدوں کے لیے مخصوص قربان گاہ پر پھول چڑھانے کے ساتھ ہوتاہے۔ اس پروگرام کو دوردرشن پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے، پولس ویب سائٹس پر ویب کاسٹ کے علاوہ آل انڈیا ریڈیو  اور دیگر میڈیا کی طرف سے اس تقریب کی کوریج کی جاتی ہے۔

اس کے بعد، مرکزی مسلح  پولیس فورس /سی پی اوز 22 سے 30 اکتوبر تک نیشنل پولیس میموریل میں مختلف یادگاری تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں، جن میں شہداء کے خاندان کے افراد کے دورے، پولیس بینڈ ڈسپلے، موٹر سائیکل ریلیاں، شہداء کے لیے دوڑ، خون کا عطیہ کیمپ، مضمون نویسی/ پینٹنگ کے مقابلے، ویڈیو فلموں کی نمائش شامل ہیں،جس میں پولیس اہلکاروں کی قربانی، بہادری اور خدمت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ اس مدت کے دوران تمام پولیس فورسز کی طرف سے ملک بھر میں اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L314.jpg

نیشنل پولیس میموریل

چانکیہ پوری، نئی دہلی

************

ش ح۔ م ع     ۔ م  ص

 (U: 49 )


(Release ID: 1969474) Visitor Counter : 177