سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

 جناب  نتن گڈکری نے پنجاب میں دہلی- امرتسر- کٹرا- ایکسپریس وے اور امرتسر بائی پاس کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 19 OCT 2023 5:07PM by PIB Delhi

 سڑک  ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوں کے  مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج پنجاب میں اپنے قیام کے دوران دہلی-امرتسر-کٹرا گرین فیلڈ ایکسپریس وے (ڈی اے کے) اور امرتسر بائی پاس کا  معائنہ کیا۔ پنجاب کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر،  جناب  ہربھجن سنگھ ای ٹی او اور  امرتسر سے  رکن  پارلیمنٹ جناب گرجیت سنگھ اوجلا بھی معائنہ کے دوران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DNYA.jpg

پنجاب میں 29,000 کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ گرین فیلڈ اور اقتصادی  کوریڈور بنائے جا رہے ہیں۔ یہ 669 کلومیٹر طویل گرین فیلڈ ایکسپریس وے دہلی-امرتسر-کٹرا 40,000 کروڑ روپے کی لاگت سے  تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کی تعمیر سے دہلی سے امرتسر 4 گھنٹے میں اور دہلی سے کٹرا 6 گھنٹے میں پہنچا جاسکتا ہے۔ اس وقت دہلی سے کٹرا کا فاصلہ 727 کلومیٹر ہے۔اس راستے کی تعمیر سے یہ فاصلہ 58 کلومیٹر کم ہو جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022QU4.jpg

دہلی میں کے ایم پی سے شروع ہونے والا یہ ایکسپریس وے ہریانہ میں 137 کلومیٹر کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں اس ایکسپریس وے کی لمبائی 399 کلومیٹر ہے جس میں سے 296 کلومیٹر پر کام شروع ہو چکا ہے۔ جموں و کشمیر میں ایکسپریس وے کی لمبائی 135 کلومیٹر ہے جس میں سے 120 کلومیٹر میں کام جاری ہے۔ پنجاب میں یہ ایکسپریس وے پٹیالہ، سنگرور، مالیرکوٹلا، لدھیانہ، جالندھر، کپورتھلا، گروداسپور جیسے صنعتی علاقوں سے گزرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NB72.jpg

اس راہداری کی ایک بڑی خصوصیت میں دریائے بیاس پر ایشیا کا سب سے طویل 1300 میٹر طویل کیبل کے ذریعہ بنایا گیا  پل بھی شامل ہے۔ یہ ایکسپریس وے سکھ برادری کے بڑے مذہبی مقامات گولڈن ٹیمپل، کپورتھلہ ضلع کے سلطان پور لودھی گوردوارہ، گوندوال صاحب گوردوارہ، کھنڈور صاحب گوردوارہ، گوردوارہ دربار صاحب (ترن ترن) کو کٹرہ میں ماتا دربار وشنو دیوی تک جوڑے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049F7X.jpg

 ایک ہزار 475  کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے 50 کلومیٹر، 4 لین امرتسر بائی پاس کا کام جاری ہے۔ اس کی تعمیر سے ترن ترن سے امرتسر ہوائی اڈے تک بہتر  کنکٹیویٹی فراہم ہوگی۔ یہ بائی پاس امرتسر کے ٹریفک کے مسئلہ کو حل کرنے میں بھی  کارگر ثابت ہوگا۔ یہ راستہ امرتسر کی کنکٹیویٹی ، نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا۔

*************

ش ح۔ م ع ۔ رض

U. No.07



(Release ID: 1969140) Visitor Counter : 68