کابینہ

کابینہ نےیکم جولائی2023 سے مہنگائی الاؤنس اور مہنگائی ریلیف کی اضافی قسط جاری کرنے کو منظوری دے دی


مرکزی حکومت کے48.67لاکھ ملازمین اور 67.95 لاکھ پنشن یافتگان مستفید ہوں گے

Posted On: 18 OCT 2023 3:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے یکم جولائی 2023سے مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی بھتے (ڈی اے)کی اضافی قسط اور پنشن یافتگان کے لیے مہنگائی ریلیف(ڈی آر)جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بنیادی تنخواہ/پنشن کے 42فیصد کی موجودہ شرح کے مقابلے میں یہ4فیصد کے اضافے کی نمائندگی کرتا ہے، تاکہ  بڑھتی ہوئی قیمتوں کی تلافی کی جاسکے۔ یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے، جو ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔

مہنگائی الاؤنس اور مہنگائی ریلیف دونوں کی وجہ سے خزانے پر مشترکہ اثر 12,857 کروڑ روپے سالانہ ہوگا۔ اس سے تقریباً 48.67 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 67.95 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔

*************

ش ح۔ ج ق۔ن ع

U. No.10964



(Release ID: 1968786) Visitor Counter : 138