وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے گوگل کے سی ای او سندرپچائی سے بات چیت کی
وزیراعظم مودی اور سندرپچائی نے بھارت میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے بڑھتے ایکو نظام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا
سندر پچائی نے وزیراعظم مودی کو بھارت میں یو پی آئی کو بروئے کار لاتے ہوئے مالی شمولیت کو مستحکم بنانے کے بارے میں کام کرنے سے متعلق گوگل کے منصوبوں سے واقف کرایا
Posted On:
16 OCT 2023 10:02PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او جناب سندر پچائی کے ساتھ ورچوئل طریقے سے بات چیت کی۔
بات چیت کے دوران، وزیراعظم اور جناب پچائی نے بھارت میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے بڑھتے ایکو نظام میں شرکت سے متعلق گوگل کے منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے بھارت میں کروم بُکس تیار کرنے کی غرض سے ایچ پی کے ساتھ گوگل کی ساجھیداری کی ستائش کی۔
وزیراعظم نے گوگل کی 100 زبانوں کی پہل قدمی کا اعتراف کیا اور بھارتی زبانوں میں اے آئی سے متعلق آلات دستیاب کرانے کی کوششوں کیلئے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اچھی حکمرانی کے لیے اے آئی سے متعلق آلات کے بارے میں کام کرنے پر بھی گوگل کی حوصلہ افزائی کی۔
وزیراعظم نے گوگل کی جانب سے گاندھی نگر میں گجرات انٹرنیشنل فائنانس ٹیک- سٹی (گفٹ) کے مقام پر فن ٹیک سے متعلق عالمی کارروائیوں کا مرکز کھولنے کے منصوبوں کاخیرمقدم کیا۔
جناب پچائی نے وزیراعظم کو جی پے اور یو پی آئی کی قوت اور رسائی کو بروئے کار لاکر بھارت میں مالی شمولیت کو بہتر بنانے سے متعلق گوگل کے منصوبوں کے بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے بھارت کے ترقیاتی لائحہ عمل میں تعاون کرنے کی غرض سے گوگل کی عہدبستگی پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم نے گوگل کو ملک میں جلد منعقد ہونے والی اے آئی سربراہ اجلاس سے متعلق عالمی ساجھیداری میں تعاون کرنے کیلئے بھی مدعو کیا۔ بھارت نئی دہلی میں دسمبر 2023 میں اس سربراہ اجلاس کی میزبانی کریگا۔
-----------------------
ش ح۔ ع م ۔ ع ن
U NO: 10886
(Release ID: 1968319)
Visitor Counter : 100
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam