نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ممبئی میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اہم ارکان سے ملاقات کی
Posted On:
16 OCT 2023 3:10PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے گزشتہ ہفتے (13 اور 14 اکتوبر 2023) کو دو دن کے دوران ممبئی میں آئی او سی کے 141ویں اجلاس سے پہلےبین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی او سی)کے کئی اراکین کے ساتھ میٹنگیں کیں، جو پوری دنیا میں مختلف کھیلوں کی تنظیموں میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔آئی او سی کا اجلاس 15 سے 17اکتوبر 2023 سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ممبئی میں جاری ہے۔
دو روزہ آئی او سی اجلاس کے آغاز سے پہلے، مرکزی وائی اے ایس وزیر نے ہفتہ (14 اکتوبر 2023) کو کہا کہ یہ ایک اہم موقع ہے کہ آئی او سی کا اجلاس ہندوستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا،’’میں کمیٹی کے تمام اراکین کا خیرمقدم کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ سیشن کامیاب رہے گا اور اس کے نتیجے میں اولمپک کھیلوں میں نئے اضافے کے اعلانات ہوں گے۔‘‘
مختلف بین الاقوامی سطح کی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے اراکین اور آئی او سی کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ دو طرفہ میٹنگوں کی ایک سیریز میں،نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کےمرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کھیلوں کی سائنس اور طب میں علم کے تبادلے کے بارے میں بات کی، جس کا مقصدہندوستانی کھلاڑیوں کی صحت اور کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ تعاون میں تربیتی طریقوں، آلات، اور کھیلوں اور دیگر متعلقہ میدانوں میں ڈیجیٹل کوچنگ اور تربیت کے نفاذ میں جدت لانے کے لیے تحقیقی منصوبوں کی تلاش شامل تھی۔ مرکزی وائی اے ایس وزیر نے جمعہ کو ممبئی میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر لارڈ سیباسٹین کو اور ورلڈ روئنگ فیڈریشن کے صدر جین کرسٹوف رولانڈ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ مرکزی وائی اے ایس وزیر نے ہفتے کے روز آئی او سی کے صدر تھامس باخ، آئی او سی کے نائب صدر جوآن اینٹونیو، آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور یو ڈبلیو ڈبلیو ریسلنگ کے صدر نیناڈ لیلووچ، بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسن، نیشنل اولمپک کمیٹیوں کی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل گنیلا لنڈبرگ، آئی او سی کے ممبر اور فیوچر گیمز کمیشن کی صدر نشیں کولنڈا گرابر-کیٹاروویچ، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام، انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ڈیوڈ لیپرٹینٹ اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے صدر ولٹولڈ بانکا کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کیں۔راجیہ سبھا ایم پی، سابق اولمپیئن اور ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر پی ٹی اوشا بھی دو طرفہ ملاقاتوں میں موجود تھیں۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی او سی )کے صدر تھامس باخ کے ساتھ
آئی او سی کے نائب صدر جوآن اینٹونیو کے ساتھ
ورلڈ اینٹی ڈاپنگ ایجنسی کے صدر وِلٹولڈ بانکا کے ساتھ
ورلڈ روئنگ فیڈریشن کے صدر جین-کرسٹوف رولانڈ کے ساتھ
آئی او سی ایگزیکیٹو کے رکن اور (یو ڈبلیو ڈبلیو ریسلنگ)کے صدر نیناڈ لیلووچ
بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسن کے ساتھ
ایسو سی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز کے سیکریٹری جنرل گنیلا لنڈبرگ کے ساتھ
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن اور فیوچر گیمز کمیشن کے صدر نشیں کولنڈا گرابر-کیٹارووچ
بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)کے صدر طیب اکرام کے ساتھ
بین الاقوامی انجمن برائے ایتھلیٹکس فیڈریشنز کے صدر لارڈس سیباسٹین کو کے ساتھ
کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کئے جانے کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی وائی اے ایس وزیر نے کہا، اگر کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جاتا ہے تو دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے اس کھیل کے لیے بجٹ مختص کرنا آسان ہو جائے گا۔ اس لیے اس طرح کے فیصلے سے کرکٹ کے لیے کھیلوں کا انفرااسٹرکچر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا’’ ہندوستان کو کھیلوں کی سپر پاور بنانا وزیر اعظم مودی کا وژن ہے۔ ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 3000کروڑ روپے کےپروجیکٹ جاری ہیں۔ کھیلو انڈیا اسکیم اور دیگر جیسے اقدامات کے تحت حکومت کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے، تاکہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔‘‘
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہفتہ کو ممبئی میں141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ یہ سیشن کھیلوں سے متعلق مختلف شراکت داروں کے درمیان بات چیت اور علم کے تبادلے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ 141ویں آئی او سی سیشن میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ کے ساتھ ساتھ آئی او سی کے دیگر ممبران کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کھیلوں کی نمایاں شخصیات اور مختلف کھیلوں کی فیڈریشنوں کے نمائندوں بشمول انڈین اولمپک ایسوسی ایشن شرکت کر رہے ہیں۔
آئی او سی سیشن، آئی او سی ممبران کا ایک اہم اجتماع ہے، جہاں اولمپک گیمز کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں منعقد ہونے والا 141 واں آئی او سی اجلاس، عالمی تعاون کو فروغ دینے، کھیلوں کی کامیابیوں کو عزت دینے اور دوستی، احترام اور عمدگی کے اولمپک اصولوں کو آگے بڑھانے کے لیے ملک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ایونٹ کھیلوں کے میدان میں مختلف شراکت داروں کے درمیان بات چیت اور علم کے تبادلے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
*************
ش ح۔ ا ک۔ن ع
U. No.10861
(Release ID: 1968142)
Visitor Counter : 179