صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرصحت ڈاکٹرمنسکھ  مانڈویہ نے پی ایم -اے بی ایچ آئی ایم ، این ایچ ایم اور 15ویں مالیاتی صحت گرانٹس کے تحت بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیادرکھااورافتتاح کیا


ڈاکٹرمنسکھ مانڈویہ نے کریٹیکل کیئربلاک ، انٹیگریٹڈ پبلک ہیلتھ لیباریٹری ، بلاک پبلک ہیلتھ یونٹوں  ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرکے لئے سنگ بنیاد رکھا

ڈاکٹرمانڈویہ نے سب ڈسٹرکٹت ہاسپٹلز کے اپ گریڈیشن  اور کمیونٹی  ہیلتھ سینٹروں  کی تعمیرکاافتتاح کیا

 ڈاکٹرمانڈویہ نے امرت کال ویمرش وکست بھارت   @ 2047، ترقیاتی مذاکرات  کی صدارت کرتے ہوئے امرت کال میں ہیلتھ کیئر کی کایاپلٹ کے بارے میں کلیدی خطبہ دیا

ایک عالمی وباء کی صورت میں اپنی لچک کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں اپنے صحت دیکھ ریکھ کے نظام  کو مضبوط کرنے اور ملک کے اندرونی حصوں میں صحت دیکھ ریکھ خدمات  کی رسائی اور ان کی سستی قیمت پر فراہمی کرانے کی مسلسل کوشش کرنی چاہیئے :ڈاکٹرمانڈویہ

’’ہمیں تحقیق وترقی اور ہیل ان انڈیا ، ہیل بائی انڈیا جیسی پہلوں کو ترجیح دیتے ہوئے ایک زبردست صحت دیکھ ریکھ بنیادی ڈھانچے کی کلی ترقی کے ذریعہ صحت دیکھ ریکھ کو سستااور قابل رسائی بنانے کی ضرورت ہے ‘‘

’’ ملک کے اندرآنے والی کسی بھی قسم کی بیماری کی نگرانی کے لئے صحت دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے کو  بلاک ، ضلع  اورخطے کی سطحوں پر مربوط ہوناچاہیئے ‘‘

’’یہ تقریب صحت دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور بہت زیادہ مشکل کے وقت میں بھی ملک کے تمام شہریوں تک معیاری صحت دیکھ ریکھ  پہنچائے جانے کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی‘‘

Posted On: 15 OCT 2023 6:35PM by PIB Delhi

’’ایک عالمی وباء کی صورت میں اپنی لچک کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں اپنے صحت دیکھ ریکھ کے نظام  کو مضبوط کرنے اور ملک کے اندرونی حصوں میں صحت دیکھ ریکھ خدمات  کی رسائی اور ان کی سستی قیمت پر فراہمی کرانے کی مسلسل کوشش کرنی چاہیئے‘‘۔یہ بات صحت وخاندانی بہبودکے مرکزی وزیرڈاکٹرمنسکھ مانڈویہ نے آج گوہاٹی آسام کے ریاستی وزیرصحت جناب کیشومہنتا  کی موجودگی میں پردھان منتری -آیوشمان بھارت ہیلتھ انفرااسٹرکچر مشن (پی ایم -اے بی ایچ آئی ایم ) ، نیشنل ہیلتھ مشن ، (این ایچ ایم ) اور پندرہویں مالیاتی کمیشن کی صحت گرانٹس کے تحت کے مختلف بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھتے اورافتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹرمانڈویہ نے آج  امرت کال ویمرش وکست بھارت   @ 2047، ترقیاتی مذاکرات  کی صدارت کرتے ہوئے امرت کال میں ہیلتھ کیئر کی کایاپلٹ کے بارے میں کلیدی خطبہ دیا۔پیٹرولیم اورقدرتی گیس اور محنت اورروزگارکے وزیرمملکت جناب رامیشورتیلی نے اس موقع پر ورچوئل طریقے سے شرکت کی ۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ویژن کاذکرکرتے ہوئے مرکزی وزیرصحت نے کہاکہ’’ ایک صحت مندمعاشرہ ہی ایک صحت قوم کی تعمیرکرتا ہے ، جو ایک خوشحال ملک کا سنگ بنیاد رکھتی ہے ۔ ہندوستان ایک ایسا ایکوسسٹم تیارکرنے کی کوشش کررہاہے ، جس میں بہترین کارکردگی  انجام دی جائے اورصحت سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اس کا مقابلہ کرنے کی مضبوطی کے ساتھ صحت دیکھ ریکھ نظام تیارکرنے  کے لئے افرادی قوت کی صلاحیت کا فائدہ اٹھانے  کے لئے مسلسل کوشش کررہاہے ۔ ‘‘انھوں نے مزید کہاکہ ایسی ہی انتھک کوشش کے نتیجے میں پی ایم -اے بی ایچ آئی ایم وجود میں آیاہے ۔

 

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے آسام میں صحت دیکھ ریکھ سے متعلق ترقیاتی اقدامات کی ستائش کی اور کہا  کہ ’’ہمیں تحقیق وترقی اور ہیل ان انڈیا ، ہیل بائی انڈیا جیسی پہلوں کو ترجیح دیتے ہوئے ایک زبردست صحت دیکھ ریکھ بنیادی ڈھانچے کی کلی ترقی کے ذریعہ صحت دیکھ ریکھ کو سستااور قابل رسائی بنانے کی ضرورت ہے ‘‘ ہم آہنگی اور مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ’’ ملک کے اندرآنے والی کسی بھی قسم کی بیماری کی نگرانی کے لئے صحت دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے کو  بلاک ، ضلع  اورخطے کی سطحوں پر مربوط ہوناچاہیئے ۔‘‘

ڈاکٹر مانڈویہ نے آسام میں کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا اور میڈیکل ، ڈینٹل اور نرسنگ کالجوں کی ستائش کی اور کہا کہ’’یہ تقریب صحت دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور بہت زیادہ مشکل کے وقت میں بھی ملک کے تمام شہریوں تک معیاری صحت دیکھ ریکھ  پہنچائے جانے کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔‘‘ پروجیکٹوں کی فہرست درج ذیل ہے:

  1. لکھیم پور میڈیکل کالج  میں پی ایم-اےبی ایچ آئی ایم کے تحت 50 بستروں والا کرٹیکل کیئر بلاک
  2. پی ایم-اےبی ایچ آئی ایم کے تحت بیٹھالانگسو بی پی ایچ سی میں بلاک پرائمری ہیلتھ یونٹ
  3. پی ایم-اےبی ایچ آئی ایم کے تحت  ہری نگر بی پی ایچ سی میں بلاک پرائمری ہیلتھ یونٹ
  4. پی ایم-اےبی ایچ آئی ایم کے تحت نارتھ گو ہاٹی پی ایچ سی میں بلاک پرائمری ہیلتھ یونٹ
  5. پی ایم-اےبی ایچ آئی ایم کے تحت   ساپھے کھاٹی  بی پی ایچ سی میں بلاک پرائمری ہیلتھ یونٹ
  6. پی ایم-اےبی ایچ آئی ایم کے تحت  سواکچی   بی پی ایچ سی میں بلاک پرائمری ہیلتھ یونٹ
  7. پی ایم-اےبی ایچ آئی ایم کے تحت  جاکھل بندا ایس ڈی ایچ سی  میں انٹیگریٹیڈ پبلک ہیلتھ لیباریٹری 
  8. 15ویں مالی کمیشن ہیلتھ گرانٹس کے تحت ساسونی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر

پروجیکٹوں کا افتتاح :

  1. بھیٹہ گاؤں  سی ایچ سی کا بجنی ایس ڈی  سی ایچ میں اپ گریڈیشن
  2. چینگا، بارپیٹہ ضلع میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹراور رہائشی کوارٹرز
  3. 100بستروں والے آراین بی گوسائیں گاؤں ایس ڈی سی ایچ کا اپ گریڈیشن
  4. نتیہ آنندپور، ہیلاکنڈی ضلع میں  کمیونٹی ہیلتھ سینٹراور رہائشی کوارٹرز
  5. ہالوواٹنگ شیوساگرضلع میں  کمیونٹی ہیلتھ سینٹراور رہائشی کوارٹرز
  6. نساترا ، بارپیٹہ ضلع میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹراور رہائشی کوارٹرز
  7. تمل پوربی پی ایچ سی کا ایس ڈی سی ایچ میں اپ گریڈیشن
  8. ٹیٹابورایس ڈی سی ایچ کو مضبوط بنانا

امرت کال ویمرش وکست بھارت   @ 2047، میں اپنا کلیدی خطبہ دیتے ہوئے مرکزی وزیرصحت نے نوجوانوں کو بااختیاربنانے کے حکومت کے عزم کا ذکرکرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ  ایک صحت مند ملک کی تعمیرمیں تعاون کرنے کے لئے  موجودہ گرانٹ اوراختراع کی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں ۔ اجلاس کے آخرمیں ڈاکٹرمانڈویہ نے حاضرین کے ساتھ  ایک متحرک سوال جواب کے اجلاس میں بھی شرکت کی ۔

صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کی اے ایس اینڈ ایم ڈی محترمہ ایل ایس چانگ سین ،  آسام کے صحت اورخاندانی بہبود کے محکمے کے ریاستی ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب اویناش جوشی ، صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے  سرکاری افسران ، این ایچ ایم آسام کی مشن ڈاکٹرایم ایس لکشمی پریہ ، ایمس ، آئی آئی ٹی گوہاٹی کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے ۔ کئی ارکان اسمبلی اورارکان پارلیمنٹ نے تقریب میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی ۔

**********

(ش ح۔اگ ۔ع آ)

U-10849


(Release ID: 1968063) Visitor Counter : 108