پارلیمانی امور کی وزارت
ہندوستان کی میزبانی میں منعقد کی گئی پہلی پی 20سربراہ کانفرنس اب تک کی پی 20کانفرنسوںمیں سب سے زیادہ کامیاب رہی :لوک سبھا اسپیکر
ہندوستان ہرطرح کی دہشت گردی اوراس کے مظاہرکی مذمت کرتا ہے: جناب اوم برلا
پی 20 سربراہ کانفرنس کے شرکاء نے جواب دہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اور ڈیٹا سیکیورٹی کی ضرورت پرزوردیا: لوک سبھا اسپیکر
’’جی 20 ممالک قانون سازی کے مسودے میں ڈومین کے علم میں اضافہ کے لئے ایک گروپ بنائیں گے‘‘
’’ تمام جی 20 ممالک کی پارلیمنٹ میں مشن لائف پر خصوصی بحث منعقد کی جائے گی‘‘
Posted On:
15 OCT 2023 8:46PM by PIB Delhi
لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلانے کہاکہ ہندوستان کی میزبانی میں منعقد کی گئی پہلی پی 20سربراہ کانفرنس مندوبین کی شرکت کے معاملے میں اب تک کی پی 20کانفرنسوں میں سب سے زیادہ کامیاب رہی ہے ۔گذشتہ روز نئی دہلی میں منعقدہ 9ویں جی 20پارلیمانی اسپیکرزسربراہ کانفرنس کے اختتام پر ،آج پارلیمنٹ کے احاطے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکرنے میڈیابتایاکہ جی 20ممالک کے علاوہ اس کانفرنس میں دیگردس ممالک کو مدعوکیاگیاتھا، جن میں سے ایک کوچھوڑکربقیہ تمام ممالک نے کانفرنس میں شرکت کی ۔انھوں نے مزید بتایاکہ سربراہ کانفرنس میں 29ممالک کے مجموعی طورپر37اسپیکرز /چیئرپرسن اور ڈپٹی اسپیکرز /ڈپٹی چیئرپرسنز اور وفود کے لیڈروں نے شرکت کی ۔ تاریخی اعتبارسے نئی دہلی کی پی 20کی سربراہ کانفرنس میں اب تک کی سب سے زیادہ شرکت ہوئی ہے ۔ انھوں نے بتایاکہ پین -افریقی یونین کی جی 20میں ایک رکن کی حیثیت سے شمولیت کے بعد پین -افریقی پارلیمنٹ پی 20سربراہ کانفرنس میں پہلی بارشرکت کی ہے ۔ اس سربراہ کانفرنس میں مجموعی طورپر436مندوبین نے شرکت کی جن میں جی 20اور مدعوممالک کی پارلیمنٹس کے اسپیکرزاورڈپٹی اسپیکرز کے علاوہ 48ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں ۔
لوک سبھا کے اسپیکر نے جس پریس کانفرنس سے خطاب کیا ، اس کا ویڈیویہاں دیکھاجاسکتاہے ؛
لوک سبھا کے اسپیکرنے کہاکہ ہندوستان کی جی 20صدارت کی تھیم کی طرح 9ویں پی 20سربراہ کانفرنس کی تھیم ’پارلیمنٹس برائے ایک زمین ، ایک خاندان، ایک مستقبل ‘تھی ۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی میزبانی میں منعقدہ جی 20پارلیمانی اسپیکرزسربراہ کانفرنس (پی 20سربراہ کانفرنس )کا اختتام 14اکتوبر 2023کو انڈیاانٹرنیشنل کنوینشن سینٹر، یشوبھومی ، دوارکادہلی میں ہوا ، جس میں دنیا بھرکے پارلیمینٹرین یکجاہوئے اورانھوں نے جی 20عمل میں موثراوربامعنی پارلیمانی تعاون فراہم کرنے کے لئے اپنا مشترکہ کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پی 20سربراہ کانفرنس کا افتتاح 13اکتوبر2023کو وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کیاتھا۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے مادرجمہوریت کے طورپر ہندوستان کے رول پرروشنی ڈالی ۔دوروزہ سربراہ کانفرنس سے قبل 12اکتوبر2023کو مشن لائف پرایک پارلیمانی فارم کاانعقاد کیاگیاتھا۔
’’پی 20سربراہ کانفرنس کے مشترکہ اعلانیے پراتفاق رائے ہندوستان کی قیادت کی علامت ہے ‘‘
سربراہ کانفرنس کی کامیابی پرروشنی ڈالتے ہوئے جناب اوم برلا نے کہا کہ جی 20لیڈرز سمٹ میں وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں مشترکہ اعلامیے پراتفاق رائے کے بعد ہندوستان کی پارلیمنٹ نے پی 20سربراہ کانفرنس میں بھی مشترکہ اعلامیے پراتفاق رائے تک پہنچنے میں دوسروں کی قیادت کی ہے ۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ گذشتہ برس انڈونیشیا میں مشترکہ اعلامیے پراتفاق رائے نہیں ہوسکاتھا۔ اس پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے جناب برلا نے کہاکہ پی 20میں مشترکہ اعلامیے اتفاق رائے سے ہندوستان کی قیادت اورعزم کی عکاسی ہوتی ہے ۔
’’دہشت گردی کے تمام ذرائع کو اجتماعی عزم سے شکست دینی ہوگی ‘‘
لوک سبھا کے اسپیکرنے بتایاکہ ہندوستان ہرطرح کی دہشت گردی اوراس کے مظاہرکی مذمت کرتاہے ۔اس بات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہ دہشت گردی امن وترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ، جناب اوم برلا نے عالمی امن اورخوشحالی کے لئے اپیل کی ۔ ایک پُرامن اورخوشحال دنیا قائم کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام ذرائع کواجتماعی عزم سے شکست دینی ہوگی ۔
’’جوابدہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اورڈیٹا کے تحفظ پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے ‘‘
مصنوعی ذہانت کا ذکرکرتے ہوئے جناب برلانے کہاکہ پی 20سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام ممالک نے جوابدہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اور ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق جہتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت پرزوردیاہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ مصنوعی ذہانت قابل اعتماداوربھروسہ مند ہونی چاہیئے ۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے رول پرجناب برلانے کہاکہ سربراہ کانفرنس کے دوران تمام ممالک نے عام لوگوں کی زندگی میں سماجی ،اقتصادی تبدیلی لانے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے رول کو تسلیم کیاہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک نے اس بات پراتفاق کیاہے کہ اس سے خدمات کی فراہمی اوراختراع کے لئے مزید سہولت دستیاب ہوسکے گی ۔
جناب برلا نے بتایاکہ پی 20ممالک نے قانون سازی کا مسودہ تیارکرنے میں ڈومین علم میں اضافہ کے لئے ایک گروپ کی تشکیل پراتفاق کیاہے ۔
’’ناری شکتی وندن بل 2023کازبردست خیرمقدم ‘‘
جناب اوم برلانے بتایاکہ وزیراعظم کی پہل کے مطابق کانفرنس میں خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے پراتفاق کیا۔ انھوں نے کہا کہ تمام پریزائیڈنگ آفیسرز نے ہندوستان کی پارلیمنٹ کے ذریعہ منظورکئے گئے ’ناری شکتی وندن بل 2023‘ کا خیرمقدم کیا۔
’’مشن لائف کے بارے میں خصوصی مباحثوں کا اہتمام تمام جی 20ممالک کی پارلیمنٹس میں کیاجائے گا‘‘
آب وہواکی تبدیلی کو دنیا کو درپیش ایک بڑا چیلنج قراردیتے ہوئے جناب برلا نے کہاکہ ہندوستان نے آب وہواکی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ شروع کئے گئے ’لائف اسٹائل فار انوائرنمنٹ ‘(لائف) کے نظریے پر ہونے والی بات چیت کے بارے میں جناب برلا نے کہاکہ تمام ممالک نے اس سلسلے میں ہونے والی اختراع کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیاہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب تمام ممالک کی پارلیمنٹس میں مشن لائف کے بارے میں خصوصی مباحثوں کا اہتمام کیاجائے گااور پوری دنیا کو ماحول موافق طرز زندگی اختیارکرنے کاپیغام دیاجائے گا۔ ہندوستان کی قیادت میں ایسا کرکے ہی دنیا بھرکے لوگ زمین ،ماحولیات اور فطرت کے تحفظ کے لئے متحدہوں گے ۔ اسی طرح ایک دوسرے کے طریقہ کاراورکوششوں کے بارے میں علم حاصل کرکے سبھی ایک صحت مند اورآئیڈیل طرز زندگی کی جانب بڑھ سکیں گے ۔
پی 20سربراہ کانفرنس کے بارے میں مزید معلومات :
- نویں جی 20پارلیمانی اسپیکرز سمٹ (پی20)اور پارلیمانی فورم
- وزیراعظم نے 13اکتوبر کو نئی دہلی میں 9ویں جی 20پارلیمانی اسپیکرز سمٹ (پی 20) کا افتتاح کریں گے۔
- 9ویں پی 20سربراہ کانفرنس کے لئے جی 20ممالک کے پریزائیڈنگ افسران کی ہندوستان میں آمدشروع ۔
- 9ویں پی 20سربراہ کانفرنس سے قبل مشن لائف کے بارے میں پارلیمانی فورم کا انعقاد کیاجائے گا۔
- مشن لائف میں ماحولیات کے تحفظ اور آب وہواکی تبدیلی جیسے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دنیا کو ایک جامع نظریہ دیاہے :لوک سبھا اسپیکر۔
- افریقی یونین کے صدراور آسٹریلیا ، متحدہ عرب امارات اوربنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکرزنے 9ویں پی 20سربراہ کانفرنس کے موقع پر لوک سبھا اسپیکرسے ملاقات کی ۔
- وزیراعظم نے 9ویں جی 20پارلیمانی اسپیکرز سمٹ (پی 20) کا افتتاح کیا ۔
- پی 20سربراہ کانفرنس نے اتفاق رائے سے مشترکہ اعلامیے کو منظورکیا۔
- جی 20ممالک کے پارلیمانی نظام
- ہندوستان کی جی 20صدارت کے تحت پہلی پی 20سربراہ کانفرنس اختتام پذیر۔
سوشل میڈیا پرہیش ٹیگ : #Parliament20کااستعمال کرتے ہوئے بات چیت میں شرکت کریں ۔
**********
(ش ح۔اگ ۔ع آ)
U-10840
(Release ID: 1968036)
Visitor Counter : 112