ریلوے کی وزارت
خصوصی مہم 3.0 کے دوران وزارت ریلوے کے ذریعہ حاصل کردہ متعدد سنگ میل
خصوصی مہم 3.0 کا آغاز یکم اکتوبر 2023 کو کیا گیا تھا
آفس سکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 66.83 لاکھ روپے (تقریباً) کی آمدنی ہوئی
اس عرصے کے دوران 5297 سے زائد صفائی مہمیں چلائی گئیں
سکریپ کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ کے نتیجے میں 397619 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی ہوگئی
Posted On:
15 OCT 2023 2:13PM by PIB Delhi
وزارت ریلوے نے ملک کے طول و عرض میں پھیلے پورے بھارتی ریلوے میں پورے جوش و خروش کے ساتھ خصوصی مہم 3.0 چلائی ہے جس میں زونل ہیڈ کوارٹر، ڈویژنل دفاتر، پروڈکشن یونٹس، آر ڈی ایس او، ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ اور 7000 سے زیادہ اسٹیشن شامل ہیں۔
ریلوے نے 31 اکتوبر تک 10722 صفائی مہمیں چلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مہم کے دوران دفاتر اور کام کی جگہوں پر سکریپ ڈسپوزل پر خصوصی توجہ دی گئی اور 318504 مربع فٹ کی جگہ خالی کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
ان اہداف کے حصول کے لیے مہم کے دوران ، 13 اکتوبر 2023 شام 5 بجے تک 5297 سے زائد صفائی مہمات چلائی جا چکی ہیں۔ اس مہم کے دوران 1.02 لاکھ عوامی شکایات کو حل کیا گیا۔ اس مہم کے دوران دفاتر اور کام کی جگہوں پر سکریپ ڈسپوزل پر خصوصی توجہ دی گئی جس کے نتیجے میں 397619 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی اور آفس سکریپ کو ٹھکانے لگانے سے تقریبا 66.83 لاکھ روپے (تقریباً) کی آمدنی ہوئی۔
ریکارڈنگ اور ویسٹنگ کے مقصد کے لیے 51,954 سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
سوچھتا مہم
**
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 10830
(Release ID: 1967898)
Visitor Counter : 104