وزارت خزانہ
مراقش کے شہر مراکیچ میں ایف ایم سی بی جی کی چوتھی اور آخری جی 20 میٹنگ میں جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی ز) نے اعلامیہ کو تسلیم کیا
جی 20 ایف ایم سی بی جی اعلامیہ میں ایم ڈی بیز کو مضبوط بنانے پر جی 20 کے آزاد ماہر گروپ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا
ایف ایم سی بی جیز نے کرپٹو اثاثوں پرجی 20کے خاکے کو بھی قبول کیا
Posted On:
13 OCT 2023 1:57PM by PIB Delhi
مراقش، مراکیچ، 13 اکتوبر 2023
جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز (ایف ایم سی بی جیز) کی بھارتی صدارت میں چوتھی اور آخری میٹنگ 12-13 اکتوبر 2023 کو مراقش، مراکیچ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ-ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر ہو رہی ہے۔
اس میٹنگ میں، جی 20 ایف ایم سی بی جیز نے متفقہ طور پر جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز اعلامیہ کو اپنایا۔ ایف ایم سی بی جیز کے جی 20 اعلامیہ نے نئی دہلی لیڈرز ڈیکلریشن (این ڈی ایل ڈی ) سے رہنمائی حاصل کی اور قائدین کی سربراہی اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے سے نمایاں طور پر مستفید ہوا۔
ایف ایم سی بی جیز اعلامیہ نے ایم ڈی بیز کو مضبوط بنانے پر جی 20 آزاد ماہر گروپ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایف ایم سی بی جیز نے ایم ڈی بیز کے وژن، آپریٹنگ ماڈلز اور فنانسنگ کی صلاحیتوں میں ضروری تبدیلیوں کی ضرورت کو نوٹ کیا ہے۔ ایف ایم سی بی جیز نے جن تین بلڈنگ بلاکس پر غور کرنے پر زور دیا ہے وہ ہیں پرائیویٹ کیپٹل موبلائزیشن، ان کی مالی صلاحیت کو مضبوط کرنا بشمول کیپٹل ایکویسی فریم ورک کی سفارشات پر عمل درآمد اور سرمائے میں اضافہ، اور ایم ڈی بیز کو ایک نظام کے طور پر مل کر کام کرنے پر زور دینا۔ آگے بڑھتے ہوئے، انہوں نے بہتر، بڑے اور زیادہ موثر ایم ڈی بیز کی تعمیر کے لیے رپورٹ کی سفارشات پر کام جاری رکھنے پر زور دیا۔
ایف ایم سی بی جیز نے کرپٹو اثاثوں پر جی 20 خاکہ بھی اپنایا۔ یہ تفصیلی اور عمل پر مبنی خاکہ عالمی پالیسی کو مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ کرپٹو اثاثوں پر تخفیف کی حکمت عملی اور ضوابط تیار کرنے میں مدد کرے گا جبکہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر معیشتوں (ای ایم ڈی ای ز) پر مخصوص مضمرات کو بھی مدنظر رکھے گا۔
ان نتائج کے علاوہ، اعلامیہ مختلف جی 20 فنانس ٹریک ورک اسٹریمز کے نتائج کی عکاسی کرتا ہے جو جولائی ایف ایم سی بی جی میٹنگ اور جی 20 نئی دہلی لیڈرز سمٹ کے بعد مکمل ہوئے تھے۔
اعلامیہ نے جی 20 کی آئندہ برازیل کی صدارت کا بھی خیرمقدم کیا اور مضبوط، پائیدار، متوازن اور جامع ترقی کے حصول کے لیے عالمی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے کام جاری رکھنے کا انتظار کیا۔
حتمی جی 20 ایف ایم سی بی جی اعلامیہ کو درج ذیل لنکس کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے:
https://dea.gov.in/sites/default/files/Final%20G20%20FMCBG%20October%202023%20Communique.pdf
یا یہاں کلک کریں
CLICK HERE
*************
ش ح۔ ا م ۔
U. No.10775
(Release ID: 1967346)
Visitor Counter : 120