پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حضرات نے 9ویں پی 20 سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ لوک سبھا کے اسپیکر سے ملاقات کی


جناب برلا نے جی 20 میں افریقی یونین کی شمولیت کے لیے کل افریقی پارلیمنٹ کے صدر  کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 12 OCT 2023 7:36PM by PIB Delhi

لائف (طرز حیات برائے ماحولیات) کے موضوع پر پارلیمانی فورم کا انعقاد آج یعنی 12 اکتوبر 2023  کو کیا گیا۔ یہ انعقاد بھارت کی میزبانی میں جی20 پارلیمانی اسپیکرس کے 9ویں سربراہ اجلاس (پی 20)  کے شاندار آغاز سے قبل کیا گیا۔ پارلیمانی فورم کے بعد، آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر محترم جناب ملٹن ڈک؛ بنگلہ دیش کی جاتیہ سنگسد کی اسپیکر محترمہ شیرین شرمین چودھری؛ وفاقی قومی کونسل، یو اے ای کے اسپیکر محترم جناب سقر غوباش؛ کل افریقی پارلیمنٹ کے قائم مقام صدر ڈاکٹر اشبیر وولڈی جیورجس گایو نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔

لوک سبھا اسپیکر نے جی20 سربراہ اجلاس کے دوران بھارت کی ترجیحات اور اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے آسٹریلیا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جی20 میں افریقی یونین کی شمولیت کے لیے بھارت کے اقدامات کی حمایت کرنے پر آسٹریلیا کی ستائش بھی کی۔ جناب برلا نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے حالیہ دوروں نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان باہم تعلقات کو نئی جہت عطا کی ہے اور باہم تعاون کو مزید عمیق بنایا نیز نئی توانائی بخشی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں پارلیمانوں کو پارلیمانی تعاون کا دائرہ وسیع کرنا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TNOT.jpg

بنگلہ دیش کی جاتیہ سنگسد کی اسپیکر محترمہ شیرین شرمین چودھری  کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، جناب برلا نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کو دونوں پارلیمانوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہئے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سڑک، ریل، فضا، آبی گزرگاہوں اور ڈجیٹل شعبوں میں رابطے میں اضافہ کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X0WS.jpg

وفاقی قومی کونشل، متحدہ عرب امارات کے اسپیکر جناب سقر غوباش کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، جناب برلا نے کہا کہ ’عالمی حیاتیاتی ایندھن اتحاد‘ اور ’بھارت ۔ مشرق وسطی۔ یوروپ اقتصادی راہداری‘بھارت اور متحدہ عرب امارات کو قریب لے آئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037HGQ.jpg

کل افریقی پارلیمنٹ کے قائم مقام صدر ڈاکٹر اشبیر وولڈی جیورجس گایو کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران  جناب برلا نے انہیں جی20 میں افریقی یونین کی شمولیت پر مبارکباد دی۔ دونوں قائدین نے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون کے مزید مواقع تلاش کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004S5K7.jpg

پی 20 سربراہ ملاقات سے متعلق مزید معلومات کے لیے:

  1. Ninth G20 Parliamentary Speakers’ Summit (P20) and Parliamentary Forum
  2. Prime Minister to inaugurate 9th G20 Parliamentary Speakers' Summit (P-20) in New Delhi on 13th October
  3. Presiding Officers of G20 Nations begin arriving in India for 9th P20 Summit
  4. 9th P20 Summit to be preceded by Parliamentary Forum on Mission LiFE
  5. Mission LiFE has given the world a new comprehensive approach for protecting environment and addressing challenges such as climate change: Lok Sabha Speaker

ہیش ٹیگ : #Parliament20 استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بات چیت میں حصہ لیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10656


(Release ID: 1967220) Visitor Counter : 138