وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم ممبئی میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے 141 ویں اجلاس کا افتتاح کریں گے


آئی او سی کا اجلاس تقریبا 40 سال کے وقفے کے بعد بھارت میں منعقد ہو رہا ہے

Posted On: 12 OCT 2023 7:03PM by PIB Delhi

  وزیراعظم جناب نریندر مودی 14 اکتوبر 2023 کو ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اجلاس کا افتتاح کریں گے۔

آئی او سی کا اجلاس بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ارکان کے ایک اہم اجلاس کے طور پر کام کرتا ہے۔ اولمپک کھیلوں کے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے آئی او سی اجلاس میں کیے جاتے ہیں۔ بھارت تقریباً  40  سال کے وقفے کے بعد دوسری بار آئی او سی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ آئی او سی کا 141 واں اجلاس آخری بار 1983 میں نئی دہلی میں منعقد ہوا تھا۔

بھارت میں منعقد ہونے والا آئی او سی کا 141 واں اجلاس عالمی تعاون کو فروغ دینے ، کھیلوں کی عمدگی کا جشن منانے اور دوستی ، احترام اور عمدگی کے اولمپک نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے ملک کے عزم کا مظہر ہے۔ یہ کھیلوں سے متعلق مختلف اسٹیک ہولڈروں کے درمیان تعامل اور معلومات کے تبادلے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس سیشن میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر جناب تھامس باخ اور آئی او سی کے دیگر ارکان کے علاوہ اہم بھارتی کھیلوں کی شخصیات اور بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن سمیت مختلف کھیلوں کی فیڈریشنوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10740



(Release ID: 1967205) Visitor Counter : 107