سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے، سیتو بندھن اسکیم کے تحت ،اروناچل پردیش میں 118.50 کروڑ روپے مالیت  کے سات  پل پروجیکٹوں کو منظوری دی

Posted On: 12 OCT 2023 3:42PM by PIB Delhi

سڑک نقل وحمل  اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک مراسلہ میں کہا  ہے کہ اروناچل پردیش میں سیتو بندھن اسکیم کے تحت ، مالی سال 2023-24 میں 118.50 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کے ساتھ 7 پل پروجیکٹوں کے لیے منظوری دی گئی ہے۔

منظور شدہ پل درج ذیل ہیں:

- مشرقی کامینگ ضلع کے لیمویا، نیریوا اور سورووا گاؤں کو جوڑنے والا لچانگ کے مقام پر دریائے پاچا پر آر سی سی پل۔

- مشرقی کامینگ ضلع میں ڈونیگاؤں کے راستے پر گوانگ کے مقام پر  دریائے پاچا پر، گوانگ سے ڈونیگاؤں گرام تک آر سی سی پل۔

این  ایچ - 313 پر 3 پل، جو لوئر دیبانگ ضلع میں این ایچ پی سی  کالونی کے راستے روئنگ-انینی روڈ سے نیو چیڈو گاؤں تک  کا احاطہ کرتے ہیں۔

-  دیرنگ ویسٹ کامینگ ضلع میں کھر سا کے مقام پر  آر سی سی ڈیکنگ کے ساتھ ڈبل لین اسٹیل کمپوزٹ پل۔

-لوئر سیانگ ضلع میں کویو-گوئے روڈ پر تبریپو ساکو گاؤں کو جوڑنے کے لیے دریائے سیگن کے پار پکٹے پوائنٹ پر آر سی سی پل۔

مشرقی سیانگ ضلع میں میبو-ڈھولا روڈ پر دریائے نگپوک پر آر سی سی پل۔

- لوئر سبانسیری ضلع میں یزالی ایگری فارم کے قریب چلیو اور کیبی گاؤں کو جوڑنے کے لیے دریائے پنیور پر اسٹیل کمپوزٹ پل۔

جناب گڈکری نے کہا کہ تمام خطوں میں رابطوں کو بڑھانا، اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا نیز یہ منصوبے مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور اروناچل پردیش کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کے عین  مطابق ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ا ع - ق ر)

U-10732



(Release ID: 1967084) Visitor Counter : 67