الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ٹریفک کے منظر نامے کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ نقل و حمل کے ذہین نظام کا حل ٹریفک انفرا ٹیک ایکسپو اور اسمارٹ موبیلیٹی کانفرنس میں پیش کیا گیا

Posted On: 12 OCT 2023 3:45PM by PIB Delhi

تین مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجیوں یعنی صنعتی ایپلی کیشن کے لیے سی ایم او ایس سینسر پر مبنی کیمرہ، نقل و حمل کے ذہین نظام  کے لیے تھرمل سینسر کیمرہ- (ٹی وی آئی ٹیز) اور آن لائن سوکرو کرسٹل امیجنگ سسٹم (اوسِس) کاآج یہاں 11ویں ٹریفک ایکسپو اور اسمارٹ موبیلیٹی کانفرنس میں آغازکیا گیا۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت  کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے ای اینڈ آئی ٹی میں گروپ کوآرڈینیٹر آر اینڈ ڈی، محترمہ سنیتا ورما اور ایڈیٹر ان چیف، ٹریفک انفرا ٹیک ایکسپو،محترمہ  منگلا چندرن کی موجودگی میں مصنوعات کو پیش  کیا گیا۔ حکومت اور صنعت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ یہ ٹیکنالوجیاں وزارت کے انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم اینڈیور فار انڈین سٹیز کے اقدام کے تحت تیار کی گئی ہیں۔

ٹیکنالوجیوں کی کچھ تفصیلات:

· سی ایم او ایس سینسر پر مبنی کیمرہ برائے صنعتی وژن ایپلی کیشنز (آئی وی آئی ایس): خودکار معائنہ اور اشیاء کی شناخت کے لیے دیسی ٹیکنالوجی ہے۔ یہ مشین لرننگ اور ڈیپ لرننگ تکنیکوں کو استعمال کرنے والی  مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلی کیشنز کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

· تھرمل سینسر پر مبنی کیمرہ: روڈ ٹریفک ایپلی کیشنز کے لیے مصنوعی ذہانت والاتھرمل سینسر پر مبنی اسمارٹ ویژن کیمرہ۔ یہ تمام موسمی حالات میں مکمل تاریک ماحول میں بھی انتہائی درستگی سے اسٹیشنری کے ساتھ ساتھ حرکت پذیر اشیاء کا ڈیٹا فراہم کر سکتا ہے۔ یہ ماڈیولر ڈیزائن آپریشن میں آسانی فراہم کرتا ہے اور ضرورت کے مطابق لینز کو تبدیل کرتا ہے۔

· آن لائن سوکرو کرسٹل امیجنگ سسٹم (اوسِس):  اسے شکر کی صنعتوں میں کرسٹل کے سائز کی پیمائش کے لیے صنعتی کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بہت اہم معیار کے پیمانے ہیں جو شکر کی صنعتوں کو درکار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_37162LUL.JPG

***

 

ش ح ۔  ع س   ۔ ک ا

U.NO.10730



(Release ID: 1967074) Visitor Counter : 75