وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نریندرمودی نے راج ماتا وجے راجے سندھیا جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 12 OCT 2023 9:41AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے راج ماتا وجے راجے سندھیا کو ان کی جیتنی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ راج ماتا وجے سندھیا نےاپنی پوری زندگی عوام کی فلاح وبہبود اور قومی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ غریبوں اور محروم لوگوں کے لیے ان کی کوششیں ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے ہر ایک کو تحریک دے گی۔

وزیراعظم نے Xپرپوسٹ کیا:

’’راج ماتا وجے راجے سندھیا جی کو ان کی جینتی پر پورے احترام کے ساتھ خراج عقیدت ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی فلاح وبہبود اور ملک کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی اور غریبوں اور محروم افراد کے لیے ان کی کوشش مضبوط بھارت کی تعمیر میں ہر کسی کو تحریک دینے والی ہے۔‘‘

*************

 

ش ح۔ ح ا ۔ ج ا  

U-10697


(Release ID: 1966893) Visitor Counter : 132