کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے بھارت اور فرانس کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 11 OCT 2023 3:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں جمہوریہ بھارت کی الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت، نیز معیشت ، خزانے اور صنعتی و ڈیجیٹل خود مختاری کی، جمہوریہ فرانس  کی وزارت کے درمیان ، ٹیکنالوجیز کے میدان میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات:

مفاہمت نامے کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے متعلق قریبی تعاون کو فروغ دینا اور اس سلسلے میں جانکاری کے لین دین کو فروغ دینا ہے۔اس مفاہمت نامے سے ہر ایک  شریک کے مقصد کو باہم حمایت ملے گی، تاکہ وہ اس مفاہمت نامے کے مطابق اپنے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو فروغ دے سکے۔

بڑے اثرات:

ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے میدان میں جی 2جی اور بی 2بی دوطرفہ تعاون کو  فروغ دیا جائے گا۔ مفاہمت نامے میں بہتر اشتراک کی بات کہی گئی ہے، جس کی وجہ سے آئی ٹی کے میدان میں روزگار کے موقع فراہم  ہوں گے۔

عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی اور مقاصد:

اس مفاہمت نامے کے تحت تعاون دونوں فریقوں کی طرف سے دستخط کئے جانے کی تاریخ سے شروع ہوگا اور یہ تعاون 5سال تک جاری رہے گا۔

پس منظر:

میتی کو تعاون کے دوطرفہ اور علاقائی فریم ورک کے تحت اُبھرتےہوئے اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے محاذ پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی اپنی کوشش میں میتی نے یہ مفاہمت نامہ یا معاہدہ کیا ہے۔  دوطرفہ یا کثیر ملکی نظام پر مختلف ملکوں کی یکساں تنظیموں یا ایجنسیوں کے ساتھ میتی  نےاس مفاہمت نامےیا معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

بھارت اور فرانس ، بھارت یوروپی خطے میں دیرینہ حکمت عملی کے شراکت دار ہیں۔ بھارت اور فرانس ڈیجیٹل ایکو نظام کو پرورش دینے کے پابند ہیں، وہ ایک ایسا اشتراک کرنے کے پابند ہیں، جس سے ان کے شہریوں کو اختیارات حاصل ہوں اور ڈیجیٹل صدی میں ان کی مکمل شرکت یقینی بن جائے۔

2019 کو اعلان کردہ سائبر سیکورٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بھارت-فرانس کے خاکے کی بنیاد پر،بھارت اور فرانس جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، خاص طور پر سپر کمپیوٹنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں ایک پرجوش دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

*************

ش ح۔ ا س۔ن ع

U. No.10669


(Release ID: 1966650) Visitor Counter : 109