وزارت اطلاعات ونشریات

جناب انوراگ ٹھاکر نے اینی میٹڈ سیریز کریش، تریش اور بالٹی بوائے۔بھارت ہیں ہم کا ٹریلر لانچ کیا


19 زبانوں میں ریلیز ہونے والی یہ سیریز زبان کی سرحدوں کو  عبور کر کے عالمی  شائقین  تک پہنچ جائے گی : جناب ٹھاکر

سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن اس سیریز کے ذریعہ سے پہلی بار آمدنی حاصل کرے گا :جناب اپوروا چندر

Posted On: 11 OCT 2023 12:54PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج کے ٹی بی - بھارت ہیں ہم کا ٹریلر لانچ کیا، جو دو سیزن پر مشتمل ایک اینی میٹڈ سیریز ہے، جسے سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، وزارت اطلاعات و نشریات اور گرافٹی اسٹوڈیوز نے تیار کیا ہے۔ یہ سیریز 52 اقساط پر مشتمل ہے، ہر ایک میں 11 منٹ کے دورانیہ میں 1500 سے 1947 تک کی ہندوستانی جدوجہد آزادی کی کہانیوں کو پیش کیا گیا ہے۔ اس سیریز کی میزبانی مشہور متحرک کردار کرش، ترش اور بالٹی بوائے کرتے ہیں۔ اس سیریز کو گریفٹی اسٹوڈیوز کے منجل شراف اور تلک راج شیٹی کی تخلیق کار جوڑی نے  تیار کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q7TB.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ سلسلہ نوجوانوں کو جدوجہد آزادی کے غیر معروف لیکن اہم کردار ادا کرنے والوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے کی جانے و الی ایک کوشش ہے۔ یہ خدمات انجام دینے والے وہ افراد تھے، جنہیں ماضی کے تعلیمی نظام نے فراموش کر دیا تھا اور جن کا  خاطر خواہ طور پر  تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا۔‘‘اس کے ساتھ ہی یہ سلسلہ ان لوگوں کے حالت زندگی اور کارناموں کو  سامنے لا کر نوجوان نسلوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے جن کی کوششوں نے جدید ہندوستان کو تشکیل دیا ہے۔ یہ سیریز، غیر ملکی زبانوں سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز کئے جانے کے ساتھ، زبان کی  حد بندیوں  کو عبور کرے گی اور اپنی کہانیوں کو پوری دنیا تک لے جائے گی’’۔

 جناب  ٹھاکر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دوردرشن، نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم اس اینی میٹڈ سیریز کو ایک ہی وقت میں ٹیلی کاسٹ کریں گے،  اور یہ  ایک ایسی  پہل قدمی ہے  جس  کی پہلے کبھی کوشش نہیں کی گئی۔ اس سلسلے کا ایک اہم  مرکز توجہ  نقطہ  غیر ملکی استعمار کے خلاف جدوجہد میں خواتین اور آزادی کے قبائلی جنگجوؤں کا حصہ ہے۔

وزیر موصوف  نے اعلان کیا کہ یہ سیریز اگلے اجلاس کے دوران تمام ارکان  پارلیمنٹ کو دکھائی جائے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پنچ پران کو دہراتے ہوئے، انہوں نے لوگوں سے ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جہاں آزادی پسندوں نے اپنے آپ کو قربان کیا، وہیں آج کے نوجوانوں کو اس ملک کو امرتکال سے سورنم کال تک لے جانے کی کوششوں میں اپنا  کردار ادا کرنا ہے۔

 اطلاعات و نشریات کےسکریٹری، جناب  اپوروا چندرا نے کہا کہ یہ وزارت کے لیے ایک اہم موقع ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب وہ ایک اینی میٹڈ سیریز شروع کر رہی ہے، جسے عام طور پر ہندوستان کے لوگوں اور خاص طور پر ملک کے بچوں  کو  پیش نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، جو کہ ایک اخراجاتی ادارہ ہے، آمدنی حاصل کرنے  والے اداروں  کی دنیا میں داخل ہو رہا ہے۔

 جناب  مونجل شر اف  نے حاضرین کو بتایا کہ ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کو شامل کرتے ہوئے اس سیریز کو بنانے کے لیے ایک بڑی کوشش کی گئی ہے۔ اس  سیریز میں کام کے جذبے کے تحت لوگوں نے کام کیا ہے اس کے پیمانے کی  وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایک عام اینی میشن شو 25 سے 30 کرداروں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں تقریباً 40 پس منظر ہوتے ہیں،  اس کے مقابلے میں ‘بھارت ہیں ہم’ کے ایک ایپی سوڈ میں تقریباً 50 سے 100 کردار ہوتے ہیں اور اوسطاً 50 پس منظر ہوتے ہیں۔ .

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AMQB.jpg

کے ٹی بی-بھارت ہیں ہم کے بارے میں

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ہندوستان کے بچوں میں ہماری شاندار آزادی کی جدوجہد اور ملک بھر کے ان  بے شمار ہیروز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک مہم چلانے کا فیصلہ کیا جنہوں نے ہمارے ملک کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔

ہر ایپی سوڈ میں مقبول کردار کرش، ٹریش اور بالٹی بوائے ہوں گے - جو پہلے مشہور کے ٹی بی مووی سیریز سے مشہور تھے،‘‘  اس سیریز میں ایسے مکالموں کا استعمال کیا گیا ہے جو ان گمنام ہیروز کے کارناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہیں’’۔

ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے تنوع کو اپناتے ہوئے، یہ سلسلہ مختلف خطوں کااحاطہ کرے گا، جس میں ہمانچل پردیش، بنگال، پنجاب، کیرالہ اور اس سے اگلے علاقوں سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند جنگجو شامل ہوں گے۔ سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن اور گرافیٹی اسٹوڈیو کی طرف سے تیار کردہ سیریز بھی عقائد اور اتحاد پر مبنی حالت  و واقعات کی منظر نگاری ہے جو مذہبی  سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے  ملک کے لوگوں کے مذاہب  اور عقائد کو یکجا کرتی ہے۔

رانی اباکا، تلکا مانجھی، تروت سنگھ، پیر علی، تاتیا ٹوپے، کوتوال دھن سنگھ، کنور سنگھ (ایک 80 سالہ آزادی پسند)، رانی چننما، ٹکندر جیت سنگھ، اور مزید جیسی بے شمار بہادر شخصیات، آخر کار اس متحرک شاہکار کے ذریعے تاریخ میں اپنا صحیح مقام حاصل کریں گی۔

منجل شراف اور تلک شیٹی کے باصلاحیت ذہنوں کے ذریعہ تیار کردہ، یہ سیریز سیزن 1 میں 26 دلفریب اقساط پر مشتمل ہوگی، ہر ایک میں 11 منٹ کی متحرک داستان پیش کی جائے گی۔

یہ سلسلہ درج ذیل 12 زبانوں میں تیار کیا جا رہا ہے۔

ہندی (ماسٹر)، تامل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، گجراتی، پنجابی، بنگالی، آسامی، اوڈیا اور انگریزی۔

سیریز کو درج ذیل بین الاقوامی زبانوں میں بھی ڈب کیا جائے گا۔

فرانسیسی، ہسپانوی، روسی، عربی، چینی، جاپانی اور کورین۔

چینل

سیزن

 نشریہ کاآغاز

نشریہ کا اختتام

دور درشن

 سیزن- 1

 اتوار 15 اکتوبر 2023

اتوار 7 جنوری 2024

سیزن- 2

اتوار 28 جنوری 2024

اتوار 21 اپریل 2024

 

 

 

 

 

 

او ٹی ٹی  پر، سیریز ایک تاریخی آغاز کا مشاہدہ کرے گی، کیونکہ پہلی بار ایک سیریز متوازی طور پر دو سب سے بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز-نیٹ فلکس اور ایمزون پرائم ویڈیو  پر شروع کی جائے گی، اور اسے عالمی سطح پر 12 ہندوستانی اور 7 بین الاقوامی زبانوں میں جاری کیا جائے گا۔

پلیٹ فارم

سیزن

 آغاز کی تاریخ

 علاقے

نیٹ فلیکس

سیزن- 1

اتوا 15 اکتوبر 2023

دنیا بھر میں

سیزن- 2

اتوار 28 جنوری 2024

ایمزون  پرائم ویڈیو

سیزن- 1

اتوا 15 اکتوبر 2023

دنیا بھر میں

سیزن- 2

اتوار 28 جنوری 2024

 

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10655



(Release ID: 1966579) Visitor Counter : 100