وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سوچھ بھارت کے لیے عوام کی شرکت  کی اپیل کی

Posted On: 30 SEP 2023 11:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ سووچھ بھارت ملک کے تمام شہریوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس سمت میں عوام کی شرکت بہت ضروری ہے۔ جناب مودی نے سب  لوگوں سے یہ بھی کہا کہ وہ کل صبح 10 بجے ایک گھنٹہ نکال کر صفائی کو برقرار رکھنے اور ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر میں مدد کریں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر  پوسٹ کیا۔

’’صاف ستھرا ہندوستان ملک کے تمام کنبوں کے افراد کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس سمت میں عوامی شراکت کی ہر کوشش بہت اہم ہے۔ آئیے ہم کل صبح 10 بجے ایک گھنٹہ صفائی کے لیے وقف کریں اور ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر میں مدد کریں‘‘۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10602


(Release ID: 1966265) Visitor Counter : 84