کانکنی کی وزارت
کانکنی کی وزارت کے ذریعے کامیاب خصوصی مہم 3.0
پہلے ہفتے کے دوران 95 فی صد سے زیادہ عوامی شکایات کا ازالہ کیاگیا
سو فی صد حصولیابی پر توجہ مرکوز کی گئی
Posted On:
10 OCT 2023 10:48AM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت اور اس کی فیلڈ فارمیشنز اور سی پی ایس ایز نے زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کے اہداف مقرر کیے ہیں ، جن میں قواعد/عمل میں آسانی، ریکارڈس کا بندوبست ، عوامی شکایات اور اس کے زیر کنٹرول دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانا شامل ہے۔
خصوصی مہم 3.0 کا آغاز 2 اکتوبر ، 2023 ء کو کیا گیا تھا اور کانکنی کی وزارت نے ایٹومک منرل کنسیشن رولز ، 2016 میں ترمیم کے ذریعے 27 قواعد کو مجرمانہ قرار دے کر قواعد/ طریقہ کار میں نرمی کے لیے مقرر کردہ ہدف کا 100 فی صد کا نشانہ حاصل کر لیا ہے۔
خصوصی مہم 3.0 کے پہلے ہفتے کے دوران، وزارت نے 95.45 فی صد زیر التواء عوامی شکایات کا ازالہ کیا ہے اور ریکارڈ کے بندوبست کے لیے مختص کیے گئے 52 فی صد کام کو مکمل کر لیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، دستاویزی شکل میں موجود فائلوں کو ختم کرنے کے ہدف کا 43 فی صد حاصل کر لیا ہے ۔ اس طرح وزارت نے تقریباً 9212 مربع فٹ دفتر کے علاقے کو خالی کرا لیا ہے۔
صفائی ستھرائی کی 344 مہم میں سے ، اب تک صفائی ستھرائی کی 103 مہم پورے ملک میں چلائی جا چکی ہے اور مذکورہ وزارت ، مہم کے مرحلے کے دوران 100 فی صد کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
*************
ش ح۔ ش م ۔ع ا
U. No.10594
(Release ID: 1966197)
Visitor Counter : 106