وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے روم میں اٹلی کے وزیر دفاع جناب گائیڈو کروسیٹو سے بات چیت کی۔ دفاعی صنعتی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا
مختلف دفاعی شعبوں بشمول سیکیورٹی، تحقیق و ترقی ، مشترکہ ترقی، مشترکہ پیداوار اور مشترکہ منصوبوں کا قیام میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے،
Posted On:
10 OCT 2023 10:05AM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے اٹلی اور فرانس کے دورے کے پہلے مرحلے میں 09 اکتوبر 2023 کو روم میں اطالوی وزیر دفاع جناب گائیڈو کروسیٹو کے ساتھ بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں تربیت، معلومات کے تبادلے، بحری مشقیں اور سمندری سکیورٹی شامل ہیں۔ دفاعی صنعتی تعاون کے مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی۔
دونوں وزراء نے دفاع میں ہندوستان اور اٹلی کی ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہوئے کام کرنے کی صلاحیتوں اور مشترکہ ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ رکشا منتری نے اطالوی دفاعی کمپنیوں کے ساتھ ہندوستانی اسٹارٹ اپس کی بات چیت کو فروغ دینے کا مشورہ دیا۔
ملاقات کے بعد دفاع کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ مختلف دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دے گا، جیسے کہ سیکورٹی اور دفاعی پالیسی، تحقیق و ترقی، عسکری میدان میں تعلیم، سمندری معاملات سے متعلق آگاہی، دفاعی معلومات کا تبادلہ اور صنعتی تعاون، بشمول مشترکہ ترقی، مشترکہ پیداوار اور مشترکہ مہمات کی منصوبہ سازی۔
قبل ازیں جناب راجناتھ سنگھ کو ولا مادام میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سائم پینو ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر، رکشا منتری کا استقبال اٹلی میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر نینا ملہوترا اور سینئر اطالوی حکام نے کیا۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.10588
(Release ID: 1966195)
Visitor Counter : 114