وزارت اطلاعات ونشریات
نجی ایف ایم ریڈیو کے لیے سی بی سی اشتہار کی شرحوں پر 7 برس بعد اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعہ نظرثانی کی گئی
بنیادی شرح میں 43 فیصد کا اضافہ، ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کے لیے شہر کے لحاظ سے شرح میں بھی سامعین کی مجموعی تعداد کی بنیاد پر غیر معمولی اضافہ ہوگا
Posted On:
09 OCT 2023 6:25PM by PIB Delhi
ملک بھر میں نجی ایف ایم چینلوں ، جن کی تعداد مختلف بھارتی زبانوں میں اور ملک کی بیشتر ریاستوں میں 380 سے زائد ہے ، کی بڑھتی مقبولیت مرکزی حکومت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے جس کے توسط سے عوام کو حکومت کی پالیسیوں اور پروگرام کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے تاکہ شہریوں کو مختلف اسکیموں اور بہبودی پروگراموں کے فوائد حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔اس سلسلے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت نے سرکاری پالیسیوں اور پروگراموں کے لیے نجی ایم ایف ریڈیو اسٹیشنوں پر جاری کیے جانے والے اشتہارات کی نئی شرحوں کو منظوری دے دی ہے، جو اس کے ذریعہ تشکیل دی گئی شرح بنیادی ڈھانچہ کمیٹی کی سفارشات پر مبنی ہیں۔ یہ نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کے لیے قیمتوں کے مبنی بر انصاف اور ہمہ گیر تعین کے فریم ورک کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کے ذریعہ کی جا رہی کوششوں کے تحت ایک اہم سنگ میل یا حصولیابی ہے۔
ماہ ستمبر 2023 میں وزارت کی جانب سے منظور کردہ نئی شرحوں میں دسمبر 2015 سے مارچ 2023 کے عرصے کے لیے بڑھتے ہوئے اخراجات کی فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی شرح میں 43 فیصد اضافہ شامل ہے۔ اس اضافے کے ساتھ، مجموعی بنیادی شرح ایف ایم ریڈیو کا اشتہار 52 سے بڑھ کر 74 روپئے فی دس سیکنڈ ہو جائے گا۔ اس تطبیق کا مقصد موجودہ منڈی شرح کے ساتھ برابری بنائے رکھنا ہے۔ مجموعی بنیاد کی شرح میں اضافہ 400 سے زیادہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا جو اس وقت ملک میں کام کر رہے ہیں۔
بنیادی شرح کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ وزارت نے شہر کے لحاظ سے شرحوں کی گنتی کے لیے قیمتوں کے تعین کے موجودہ فارمولے کو جاری رکھنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔ قیمتوں کے تعین کے فارمولے میں شہر کی آبادی اور سامعین کی مجموعی آبادی سے مربوط ڈاٹا جیسے مختلف عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے جو سال 2019 کے انڈیا ریڈرشپ سروے (آئی آر ایس) سے لیا گیا ہے۔ اس فارمولے کی بنیاد پر افزوں بنیادی شرح سے تقریباً سبھی نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن نئی مجوزہ شرحوں سے مستفید ہوں گے جو کافی حد تک ان کے سامعین کی مجموعی تعداد پر منحصر ہوگی اور جو ایف ایم اسٹیشنوں اور سی وی سی کے گاہکوں دونوں کے لیے ہی مناسب قیمت فراہم کریں گی۔ اس فارمولے کی بنیاد پر 106 اسٹیشنوں کے لیے شرحوں میں 100 فیصد کا اضافہ ہوگا، 81 اسٹیشنوں کے لیے شرحوں میں 50 سے لے کر 100 فیصد تک کا اضافہ ہوگا، اور 65 اسٹیشنوں کے لیے شرحوں میں 50 فیصد سے کم اضافہ ہوگا، جن کے لیے سامعین کی مجموعی تعداد دستیاب ہے۔
نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنوں کے لیے شرح بنیادی ڈھانچہ کمیٹی کی تشکیل گذشتہ برس وزارت کے ذریعہ نئی شرحوں کے تجزیے اور سفارش کرنے کے لیے کی گئی تھی، جن کی ترمیم آخری مرتبہ سال 2015 میں کی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے ایسو سی ایشن آف ریڈیو آپریٹرس آف انڈیا جیسی تنظیموں سے اس بارے میں ضروری معلومات حاصل کرنے کے علاوہ صنعتی ماہرین اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ متعدد ادوار پر مشتمل میٹنگوں کا اہتمام کرنے کے بعد ہی اپنی سفارتشات پیش کیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:10576
(Release ID: 1966166)