وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز  کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) کی خصوصی سوچھتا مہم 3.0 زور شور سے جاری


سی بی آئی سی کے تمام فیلڈ دفاتر میں ملک گیر  سطح پر صفائی مہم جاری ہے

صفائی ستھرائی کی مہم  چلانے کے لیے 1,038  مقامات  کی نشاندہی کی گئی

نظر ثانی کرنے کےلئے تقریباً 44,000 فزیکل  فائلوں  اور 23,000 ای فائلوں  کی   نشاندہی کی گئی

Posted On: 09 OCT 2023 2:39PM by PIB Delhi

مہاتما گاندھی کو ’ایک صاف ہندوستان‘ کا دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرنے کے وژن کے ساتھ بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ  (سی بی آئی سی) نے  سوچھتا (صفائی ستھرائی) کو ادارہ جاتی  بنانے اور شناخت کئے گئے التوا شدہ  کاموں مثلاً وی آئی پی ریفرینسوں، عوامی شکایات، عوامی شکایات کی اپیلوں وغیرہ کو کم کرنے کے لیے 15 ستمبر 2023 کو التوا شدہ معاملات کے نمٹان سے متعلق خصوصی مہم میں بہت زیادہ جو ش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

ہندوستان بھر میں اپنے فیلڈ دفاتر کے ساتھ سی بی آئی سی  مہم مرحلے  2 – 31 اکتوبر 2023 کے دوران شناخت شدہ حوالہ جات/ معاملات کو نمٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015BVP.jpg

نو  اکتوبر 2023 تک مہم کے دوران نمٹانے کےلئے  31 وی آئی پی ریفرنسوں، 933 عوامی شکایات، 357 عوامی شکایات کی اپیلوں کو شناخت  کیا گیا ہے۔ سی بی آئی سی  کے تمام فیلڈ دفاتر میں ملک گیر  سطح پر ایک صفائی ستھرائی  مہم کا بھی منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اب تک، مہم کی مدت کے دوران صفائی  ستھرائی کی مہم چلانے کے لیے 1,038 مقامات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ، نظر ثانی کے لئے تقریباً 44,000 فزیکل فائلوں اور 23,000 ای فائلوں کو نشان دہی کی گئی ہے۔ شناخت کیا گیا توجہ کا ایک اور مرکز پرانے/غیر استعمال شدہ دفتری آلات اور اسکریپ سامان  کا نمٹان کرنا ہے  اور اس طرح  دفتر کے اضافی مقام کو خالی کرنا ہے۔ اس طرح خالی کئےجانے والے اضافی مقام کو  مفید  استعمال  میں لایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024ABU.jpg

مہم کے مرحلے کے دوران چلائی گئی سرگرمیوں سے متعلق تصاویر کے ساتھ کامیابیوں کی تفصیل کو ایس سی ڈی پی ایم  3.0 پورٹل کے ذریعے شیئر کیا جائے گا۔ سی بی آئی سی صفائی  ستھرائی کو یقینی بنانے اور سرکاری مقامات کے معیار میں اضافے  کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

U- 10551




(Release ID: 1965950) Visitor Counter : 91