کوئلے کی وزارت

این ایل سی لمیٹڈ نےراجستھان میں 810 میگاواٹ گرڈ سے منسلک سولر فوٹو وولٹک پاور پروجیکٹ حاصل کیا

Posted On: 09 OCT 2023 12:34PM by PIB Delhi

این ایل سی  انڈیالمیٹڈ،  وزارت کوئلہ کے تحت ایک نورتنا سنٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (سی پی ایس ای) نے راجستھان راجیہ ودیوت نگم لمیٹڈ (آرآر وی یو این ایل ) سے 810 میگاواٹ سولر پی وی پروجیکٹ کی صلاحیت حاصل کی ہے۔

این ایل سی آئی ایل نے دسمبر 2022میں آرآروی یواین ایل کے ذریعہ 810میگاواٹ کی صلاحیت کاٹینڈرجاری کیاتھا یہ ٹینڈرراجستھان کے بیکانیرضلع میں پگل تحصیل  میں آرآر وی یو این ایل کا 2000میگاواٹ والا الٹرمیگا سولرپارک پروجیکٹ  تیارکرنے کے لئے جاری کیاگیاتھا۔ اس پروجیکٹ کے لئے آمادگی کا خط آرآر وی یو این ایل نے جاری کیا۔ یہ کامیابی  توانائی کے ایک صاف ستھرے اورمستقل  حل کے تئیں این ایل سی آئی ایل کے تحت کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

آر وی یو این ایل پروجیکٹ کے لئے زمین اورایس ٹی یو سے مربوط بجلی کی تقسیم کے نظام کی پیش کش کرے گاجس سے اس پروگرام کی مختصروقت میں ہی تکمیل کا راستہ ہموارہوجائے گا۔ کمپنی کی طرف سے تیارکیاجانے والا یہ سب سے بڑا قابل تجدید پروجیکٹ ہے ۔ اس پروجیکٹ کے ساتھ ہی  راجستھان میں بجلی پروجیکٹ کی صلاحیت 1.36گیگاواٹ ہوجائے گی ۔ جس میں 1.1گیگاواٹ بجلی بھی شامل ہے ۔

راجستھان میں اچھی شمسی تابکاری کو نظرمیں رکھتے ہوئے پروجیکٹ کے لئے زیادہ سی یو ایف ممکن ہے اوراس سے 50ارب یونٹ سے زیادہ  گرین پاور پیداہوگی ۔ نیز اس سے 50ہزارٹن سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئے گی ۔ فی الحال کمپنی50میگاواٹ  والاشمسی پروجیکٹ ، پین انڈیا بنیادپرسی پی ایس یو اسکیم کے تحت 200میگاواٹ والاشمسی پروجیکٹ ،بیکانیرضلع کے برسنگ سر میں سی پی ایس یو اسکیم کے تحت ، 300میگاواٹ والا شمسی پروجیکٹ اورگجرات  ۔ بھ ج ضلع  میں کھاوڑا شمسی پروجیکٹ میں 600میگاواٹ والا شمسی پروجیکٹ قائم کررہی ہے ۔

سی ایم ڈی پرسنناکمارموٹوپلی نے بتایاکہ کمپنی ایسا پہلا سی پی ایس یو ہے جو آرای صلاحیت والا ایک گیگاواٹ نصب کرےگی اوراین ایل سی آئی ایل فی الحال پورے بھارت میں دوگیگاواٹ کی آرای صلاحیت تشکیل دے رہی ہے ، جس میں یہ پروجیکٹ بھی شامل ہے اور اس کا مقصد 2030تک 6گیگاواٹ والاآرای صلاحیت کا پروجیکٹ تیارکرنا ہے ، جو حکومت ہند کے عزم کے عین مطابق ہوگا۔

**********

 

 

(ش ح۔   اس۔ع آ)

U-10543



(Release ID: 1965898) Visitor Counter : 78