نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
گوا، 37 ویں قومی کھیلوں کی میز بانی کرے گا ،جس میں ریکارڈ 43 کھیل شامل ہوں گے
Posted On:
06 OCT 2023 6:53PM by PIB Delhi
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت اور ریاست کے کھیلوں کے وزیر نے آج ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ گوا 43 کھیلوں کے ساتھ ، جو ایک ریکارڈ ہے ، قومی کھیلوں کے 37 ویں ایڈیشن کی میز بانی کرکے تاریخ رقم کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ تقریب کھلاڑیوں کی مہارت ، بھائی چارے کے جشن کےساتھ ساتھ کئی پرجوش کھیلوں کو متعارف کرائے گی۔اس سے پہلے گجرات ایڈیشن میں 36 کھیلوں کو شامل کیا گیا تھا اور کیرالہ کے 2015 کے ایڈیشن میں 33 کھیلوں کے لئے مقابلے ہوئے تھے اور اس سال قومی کھیل اب تک کے سب سے بڑے مقابلے ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے گوا کے لئے اپنے وژن کے لئے یہ کہتے ہوئے وضاحت کی کہ ‘‘ ہم گوا میں کھیل کود کا ایک پرجوش ماحولیاتی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں ،جس طر ح سے سیاح ہمارے خوبصورت ساحلوں پر لطف اندوز ہوتے ہیں ،اسی طرح اب ہمارا مقصد پوری دنیا سے کھیلوں کے شائقین کو راغب کرنا ہے ۔ آئرن مین اور ورلڈ ٹیبل ٹینس جیسے مقابلوں نے بین الاقوامی کھیل کود مقابلوں کی میز بانی کی ہماری صلاحیت کو اجاگر کیا ہے ۔قومی کھیلوں کے لئے تیار کئے گئے جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ہم پورے سال کھیل کود کی انجمنوں اور قومی فیڈریشنوں کو ان سہولیات کو استعمال کرنے کے لئے مدعو کرتے ہیں ۔ ہمارا مقصد گوا میں کھیلوں کو نئی اونچائیوں تک لے جانا ہے ۔’’
اولمپک کی طرز پر مختلف قسم کے کھیلوں کے مقابلوں میں 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے جو 26 اکتوبر سے 9 نومبر تک جاری رہیں گے۔ پوری ریاست میں متعدد مقامات پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جبکہ سائیکلنگ اور گولف کے مقابلے دلی میں ہوں گے۔
37 ویں قومی کھیلوں میں کئی نئے کھیلوں کو میڈ ل کی سطح پر پہلی مرتبہ شامل کیا جائے گا جن میں بیچ فٹ بال ، رول بال ، گولف ، سپک تکرو ،اسکوئے مارشل آرٹ ، تلی یارا پٹو اور پینکیک سلٹ شامل ہیں ۔اس کے علاوہ یاچنگ اور ٹیک وونڈو پچھلے ایڈیشن میں ہٹائے جانے کے بعد اس مرتبہ پھر شامل ہوں گے۔ روایت کے جشن کے طورپر لاگوری اور گتکے کو نمائشی کھیلوں میں شامل کیا گیا ہے جو ایک منفرد اور ثقافتی سطح کے کھیل ہوں گے۔
گوا کے کھیلوں کے وزیر جناب گووند گوڈے نے اس تاریخی تقریب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘ 37ویں قومی کھیل محض ایک تقریب نہیں ہیں ، یہ پورے بھارت کے کھیل شائقین اور کھلاڑیوں کی امنگوں کا اظہار ہے۔ ایسے میں جب ہم اس تاریخی جشن کو گوا کے قلب میں منعقد کرنے کی تیاری کررہے ہیں ، ہم نہ صرف کھیلوں کا جشن منارہے ہیں بلکہ ایشیائی کھیلوں کی وراثت کو بھی محفوظ کررہے ہیں ۔ ہمارا مقصد صرف شرکت کو فروغ دینا ہی نہیں ہے بلکہ ہمارے ملک کے ہرکونے میں ہر فرد میں کھیلوں کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ہم سب مل کر 37ویں قومی کھیلوں کو ایک یادگار تقریب ، اتحاد کی علامت اور بھارت میں کھیلوں کے مستقبل کے لئے بڑھتا ہوا قدم بنائیں گے ۔’’
کھیلوں کی سکریٹری اور این جی او سی کی سی ای او محترمہ سویتیکا سچن نے آنےوالے کھیل مقابلوں کے لئے اپنے جوش کا یہ کہتے ہوئے اظہار کیا کہ ‘‘گوا میں قومی کھیل 2023 کے لئے ہمارا وژن کھیل کود کی بہترین کارکردگی سے بالاتر ہے۔ یہ ایک پائیدار دوستی کو بڑھانے اور اسپورٹ مین شپ کے حقیقی جذبے کو فروغ دینے کے لئے ہے ۔ ہم گوا کے غیرمعمولی کھیلوں کے جذبے اور قوت کو برھانے میں میڈیا کو اپنے ساتھ شامل ہونے کے لئے مدعو کرتے ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر بھارتی کھیلوں کے لئے ایک تاریخی باب رقم کریں ۔’’
پچھلے قومی کھیلوں میں بھارت کے ممتاز کھلاڑیوں جیسے ، نیرج چوپڑہ ،سانیہ مرزا ، میرا بائی چانو ، ساجن پرکاش اور منو بھاکر نے شرکت کی تھی۔
بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے لئے قومی کھیلوں کی ٹیکنیکل کنڈکٹ کمیٹی (جی ٹی سی سی ) کےچیئر مین جناب امیتابھ شرما نے پوری قوم پرزوردیا ہے کہ وہ اس شاندار کھیل مقابلوں کے لئے تیاری کریں ،جس میں دس ہزار سے زیادہ کھلاڑی اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ یہ مقابلے صلاحیت کی بہترین مرکب کی نمائندگی کریں گے ،جس میں ساحلی روئنگ کا افتتاح ہوگا جو بھارت میں ایک تاریخی کارنامہ ہوگا ۔ ہم قوم کو اس غیر معمولی اسپورٹ مین شپ اور تنوع کے مظاہرے کا مشاہدہ کرنے کے لئے مدعو کرتے ہیں۔’’
جیسے جیسے تیاریوں میں تیزی آرہی ہے ، گوا نے پوری قوم اور دنیا کو ایک کھلی دعوت دی ہے کہ وہ کھیلوں اور کھیلوں کے جذبے اس غیر معمولی جشن میں شامل ہوں ۔
********
ش ح۔وا۔رم
U-10542
(Release ID: 1965888)
Visitor Counter : 136