وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ایشیائی کھیلوں میں اپنی  شروعات میں ہی سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے مردوں کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے

Posted On: 07 OCT 2023 9:59PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریند رمودی نےہانگژو میں ہورہے ایشیائی کھیلوں میں اپنے شروعات میں ہی سونے کا تمغہ جیتنے کےلئے مردوں کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا  ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا؛

’’ ہماری مردوں کی کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں اپنی شروعات میں ہی سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس تاریخی جیت کے لئے ہمارےنمایاں کرکٹرز کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد۔ ان کے جوش و جذبے اور ٹیم ورک نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات۔‘‘

*****

ش ح۔ ن ر

U NO:10520


(Release ID: 1965642) Visitor Counter : 89