وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان مسلسل تیسری مدت کے لیے ایشیا پیسیفک ادارہ برائے نشریاتی ترقی (اے آئی بی ڈی)کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب
Posted On:
06 OCT 2023 2:36PM by PIB Delhi
ایک بے مثال پیش رفت میں، جہاں ہندوستان پہلے ہی ایشیا پیسیفک ادارہ برائے نشریاتی ترقی (اے آئی بی ڈی)جنرل کانفرنس (جی سی)کے صدر کے طور پر 2018سے2021 اور 2021سے2023 تک دو مدت کے لیے کام کر چکا ہے، ہندوستان کوباوقار بین الاقوامی تنظیم کی قیادت کے لیے اے آئی بی ڈی جی سی کا تیسری بارلگاتار صدر منتخب کیا گیا ہے۔
مذکورہ کامیابی پر اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سیکریٹری نے کہا کہ یہ سنگ میل اے آئی بی ڈی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، جو کہ 50 سال پرانی تنظیم ہے اور یہ پورے ایشیا پیسیفک کے نشریاتی اداروں اور ہندوستان پر دنیا کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اور یہ بھی کہ ہندوستان راستہ دکھا سکتا ہے اور نشریات کی ایک نئی قدر فراہم کرنے میں رہنمائی کر سکتا ہے۔
اے آئی بی ڈی،جو 1977 میں یونیسکو کے زیر اہتمام قائم ہوا، ایک منفرد علاقائی بین حکومتی تنظیم ہے۔ اس وقت اس کے پاس44 ممالک سے 92 رکن تنظیمیں ہیں، جن میں26 سرکاری اراکین(ممالک)شامل ہیں، جن کی نمائندگی48 نشریاتی حکام ،نشر کنندگان اور 44 ملحقہ (ادارے) کرتے ہیں۔جس کی نمائندگی ایشیا، بحرالکاہل، یوروپ، افریقہ، عرب ریاستوں اور شمالی امریکہ کے 28 ممالک اور خطوں نے کی ہے۔ ہندوستان اے آئی بی ڈی کے بانی میں ممبران سے ایک ہے اور پرساربھارتی ، جو کہ ہندوستان کی پبلک سروس براڈکاسٹر ہے، حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کی اے آئی بی ڈی میں نمائندہ ہے۔
ایشیا پیسیفک ادارہ برائے نشریاتی ترقی(اے آئی بی ڈی)کی21 ویں جنرل کانفرنس اور اس سے وابستہ میٹنگز 2023 (جی سی2023) کی صدارت ، اس کے صدر جناب گورو دویدی، سی ای او پرسار بھارتی نے انجام دی اور2اکتوبر سے 4اکتوبر 2023 تک مارشیش کے پورٹ لوئس میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ دو روزہ کانفرنس کا مقصد ایشیا پیسفک خطے میں پالیسی اور وسائل کی ترقی کے ذریعے ایک متحرک اور مربوط الیکٹرانک میڈیا ماحول حاصل کرنا ہے۔
ایک بین الاقوامی نشریاتی ادارے میں اس طرح کے باوقار عہدے پر فائز ہونا نہ صرف ہندوستان اور پرسار بھارتی میں بین الاقوامی میڈیا کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ ہندوستان کے لیے نشریات کے میدان میں اسٹریٹیجک کےطور پر مزید سنگ میل حاصل کرنے کی بنیاد بھی رکھتا ہے۔
*************
ش ح۔ ا ک ۔ن ع
U. No.10456
(Release ID: 1965003)
Visitor Counter : 108